جرم و سزاسٹی

نواں کو ٹ سی آئی اے : تھانیدارنے اوورسیز شہری کو حبس بے میں رکھ کر لاکھوں روپے ہتھیا لئے

اے ایس آئی کاشف نذیر نے شہری محمد خالد کو حافظ آبا خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج پر ناکہ لگا کر گرفتا کیا

وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب انصاف فراہم کریں اورتھانیدار کے خلاف قانونی کاروائی کریں ۔ محمد خالد اوورسیز شہری

 ایسا کوئی واقعہ مجھے یاد نہیں اور نہ ہی میرے علم میں ہے۔ کاشف نذیر تھانیدار سی آئی اے نواں کوٹ

لاہور (خبرنگار) نواں کوٹ سی آئی اے کے تھانیدار نے اوور سیز شہری کو خانقاں ڈوگراں حافظ آباد سے اغوا کرکے کئی روز حبس بے جامیں رکھا اور مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کی راڈو گھڑی ، گولڈسٹڈ اور 15لاکھ روپے سے زائد کی رقم لے کر چھوڑ دیا بعد ازاں مزیدرقم اور جھوٹے مقدمات میں الجھانے کی دھمکیاں دینے لگا جس پر شہری کی جانب سےسی سی پی او کو درخواست دے گئی ہے ۔

شہری محمد خالد

درخواست کے مطابق نواں کوٹ سی آئی اے کے تھانیدار کاشف نذیر اے ایس آئ نےاپنے 7ملازمین کے ہمراہ سکنہ ٹبہ بدر شیر بہالپور کے رہائشی شہری محمد خالدولد اسماعیل کو مورخہ 10جنوری 2023کو حافظ آباد خانقاہ ڈوگراںانٹرچینج کےقریب ناکہ لگا کر اس وقت گرفتار کیا جس وقت اپنی خالہ کے گھر سے واپس آرہا تھا اور اسے اپنی سرکاری گاڑی میں بٹھا کر سی آئی اے نواں کوٹ لے آئے اور راستے میں ہی اس کی جیب سے پرس نکال لیا اور پرس سے 60ہزار روپے نقد ی ، میرے ہاتھ سے 2 لاکھ روپے مالیت کی راڈو گھڑی ، اور سونے کےبٹن (سٹڈ) اتروا لئے اور سی آئ اے نواں کوٹ لا کر بند کردیا اورہائی کے لئے 25لاکھ روپے نقد کا مطالبہ شروع کردیا بصورت دیگر ڈکیتیوں کے مقدمات میں الجھا دوں گا جس پر میں نے خوف زدہ ہوکر 15لاکھ روپے اپنے گھر سے منگو ا کر تھانیدار کاشف نذیر کو دئے اور اپنی جان بخشی کروائی جبکہ تھانیدار نے کہاکہ مجھے مزید مالدار اوورسیز پاکستانیوںکا بتاو میں ان سے خود پیسے ریکور کرکے تمہیں بھی حصہ دوں گا تھا ۔

سی سی پی او لاہور کو دی جانے والی درحواست کا عکس

شہری کے مطابق اے ایس کاشف نذیر نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے سائل کو زبردستی اغوا کرکے نواں کوٹ سی آئی اے میں حبس بے جا میں رکھ کر زبر دستی 60ہزار ، راڈو گھڑی ، سونے کے بٹن اور 15لاکھ روپے ہتھیا کر قابل دست اندازی جرم کیا ہے ۔شہری خالد نے مزید کہا ہے کہ تھانیدار کاشف نذیر مجھ سے مزید رقم کا مطالبہ اور دھمکیاں دے رہا ہے کہ میرے خلاف درخواست فوری واپس لو نہیں تو میں تمہیں دوبارہ گرفتار کر لوں گاشہری نے وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر حکام بالا سے نوٹس لینے، انصاف کی فراہمی اور تھانیدار کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس سلسلہ میں جب تھانیدار کاشف نذیر سے بات چیت کی گئی تو انہوں کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی واقعہ مجھے یاد نہیں اور نہ ہی میرے علم میں ہے اگر آپ سی آئی اے تشریف لائیںتو بیٹھ کر معاملہ کو دیکھا جاسکتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button