
لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے پنجاب کلچر ڈے کے مو قع پر پیغام میں کہاہے کہ ثقافت قوموں کی پہچان ہوتی ہیں، ثقافت کو یاد رکھنا زندہ دلی کی علامت ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت اور روایات کے رنگ دل آویز اور دلوں کو جوڑنے والے ہیں۔ دنیا بھر میں بسنے والے پنجابی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔سب کو پنجاب کی ثقافت پر فخر ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پنجاب کی سر زمین مہمان نوازی، محبت اور پیار کی امین ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت کا دن پورے پنجاب میں منایا جارہا ہے۔ لاہور میں ثقافتی پروگرام ہورہے ہیں۔٭٭