تعلیمسٹی

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کنیئرڈ کالج لاہور کے پہلے لٹریری فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ایک روزہ کنیئرڈ لٹریری فیسٹیول کا افتتاح کیا

لاہور(خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کنیئرڈ کالج لاہور کے پہلے لٹریری فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ایک روزہ کنیئرڈ لٹریری فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ کنیئرڈ کالج لاہور آدیٹوریم میں کنیئرڈ کالج اورشہر ادب لاہور کے تحت لٹریری فیسٹیول کا انعقاد ہوا۔۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو پرنسپل کالج رخسانہ ڈیوڈ، سربراہ شعبہ اردو کنیئرڈ ڈاکٹر شیبا عالم نے خوش آمدید کہا۔ افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لاہور نے کہا کہ کنیئرڈ کالج میں پہلے لٹریری فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے۔اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔رخسانہ ڈیوڈ پرنسپل کنیئرڈ کالج لاہور نے کہا کہ کنیئرڈ لٹریری فیسٹیول میں چار ادبی سیشنز ہورہے ہیں۔ معروف سکالرز شرکت کررہے ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ لٹریری فیسٹیول کی صورت میں تخلیق کاروں کو یاد کیا جاتا ہے۔ تاکہ تخلیقی عمل رواں رہے۔ انہوں نے کہا کہ ادبی سرگرمیاں تحمل برداشت اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تخلیق کار ویژن، بصیرت اور مقصد منزل کی جانب راہنمائی کرتے ہیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ بیٹیوں سے اپیل ہے کہ مسلسل جدوجہد کریں۔ اپنا اور پاکستان کا نام روشن کریں۔آپ میں سے بانو قدسیہ۔بیپسی سدھوا و دیگر تخلیق کار سامنے آئیں گے۔محنت کریں۔عزم بلند رکھیں اور مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button