پاکستانجرم و سزا

سمندر پار مقیم پاکستانی کو تین کروڑ روپے مالیت کے پلازہ کا قبضہ واپس مل گیا ہے،کمشنر او پی سی سید خادم عباس

دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کو مزید تیز کیا جار ہا ہے، کمشنر او پی سی سید خادم عباس
لاہور(خبر نگار)پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی معاونت سے سمندر پار مقیم پاکستانی کو تین کروڑ روپے مالیت کے پلازہ کا قبضہ واپس مل گیا ہے۔ کمشنر او پی سی پنجاب سید خادم عباس نے اس ضمن میں بتایا کہ دوبئی میں مقیم حاجی جاوید منصور نے کمیشن کو شکایت درج کروائی کہ میرے قریبی رشتہ دارنے صفاں والا چوک میں پلازہ پر نا جائز قبضہ کیا ہوا ہے جو چار سال سے کرایہ بھی ادا نہیں کر رہا۔ میرا پلازہ واگذار کرایا جائے۔ کمشنر او پی سی پنجاب سید خادم عباس نے بتایا کہ یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی لاہور کو بھجوائی گئی جس کے ارکان اور ڈیلنگ آفیسر ریونیو او پی سی پنجاب محمد اسلم رامے کی مدد سے مذکورہ مکان اور دکانیں خالی کرواکر اس کا قبضہ اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر کمشنر او پی سی سید خادم عباس نے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کو مکمل ریلیف فراہم کیا جار ہا ہے اور ان کی جائیدادوں پر قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کو مزید تیز کیا جار ہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کی اُمیدوں پر پورا اتریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button