ایل ڈی اے میں افسروں کے تقرر وتبادلے
ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹرز اکبر نکئی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن اینڈ کچی آبادیز تعینات کر دیا گیا
پی ایم ایس افسر آصف حسین کو ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹرزتعینات کر دیا گیا
ڈائریکٹر وائس چیئرمین سیکرٹریٹ کے عہدے پر تعینات رابیل بٹ کو ڈائریکٹر ہائوسنگ (10) لگا دیا گیا
لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور و ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے کے متعدد افسروں کے تقرر وتبادلے کر دیے گئے۔گریڈ 19کے افسر ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹرز اکبر نکئی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن اینڈ کچی آبادیز تعینات کر دیا گیا۔پی ایم ایس افسر آصف حسین کو ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹرز کے چارج کی نگرانی سونپ دی گئی۔ڈائریکٹر ہائوسنگ (نائن )کے عہدے پر تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر خرم یعقوب کوڈائریکٹر ہائوسنگ (سیون )کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ڈائریکٹر ہائوسنگ (سیون) کے عہدے پر کام کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر سبطین رضا قریشی کو ڈائریکٹر لاء( اپلیٹ کورٹ) تعینات کر دیا گیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر وقاص بیگ سے ڈائریکٹر لاء کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔ڈائریکٹر وائس چیئرمین سیکرٹریٹ کے عہدے پر تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر رابیل بٹ کو ڈائریکٹر ہائوسنگ (10) لگا دیا گیا۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ’’ایل ڈی اے اینڈ دیگر سپانسرز‘‘ علی سعید اصغر کو سیکرٹری ایل او ایس کا اضافی چارج دے دیا گیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سرمد ضمیرخان سے یہ چارج واپس لے لیا گیا۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔٭٭٭٭٭