پاکستانکاروبار

سیکرٹری صنعت وتجارت احسان بھٹہ کا پیڈمک سٹی آفس قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ، پیڈمک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی مدد سے پیسک کی آٹو ورکشاپ کو فعال کیاجائے۔سیکرٹری صنعت و تجارت کی ہدایت
لاہور(خبر نگار) سیکرٹری صنعت وتجارت احسان بھٹہ نے پیڈمک سٹی آفس قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔سی ای او پیڈمک علی معظم سید نے کمپنی کے زیر انتظام ترقیاتی منصوبوں کے متعلق آگاہ کیااور ون ونڈو آپریشنز اور صنعتکاروں کو دی جانے والی سہولیات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن عاصم جاوید، وائس چانسلر پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور جنرل مینجر بزنس ڈویلپمنٹ آمنہ فیصل سمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔سیکرٹری صنعت وتجارت احسان بھٹہ نے پیڈمک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ احسان بھٹہ نے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے بورڈ آف مینجمنٹ، ایمرجنسی سروسز اور کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ ملازمین سے سیکیورٹی صورتحال اور ناگہانی آفت کی صورت میں بروقت رسپانس کے متعلق دریافت کیا۔سیکرٹری صنعت وتجارت نے فائر سٹاف اور سکیورٹی کے عملے کے ریفریشر کورسز کی ہدایت کی۔سیکرٹری صنعت وتجارت نے کہاکہ پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی مدد سے پیسک کی آٹو ورکشاپ کو فعال کیاجائے۔صوبائی سیکرٹری صنعت و تجارت نے مزیدکہاکہ صنعتکاروں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں صفائی مہم شروع کی جائے۔ احسان بھٹہ نے ہدایت کی کہ غیر ضروری پوسٹرز و بینرز اتاریں اور روزانہ کی بنیاد پرسیکیورٹی عملے کی ٹریننگ کروائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button