1534 بنیادی مراکز صحت فعال، 316 رورل ہیلتھ سنٹرز کی اپگریڈیشن کی گئی۔ڈاکٹر جمال ناصر
لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے
IRMNCH اور پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پروگرام کے دفاتر کا دورہ کیا اور دونوں پروگرام کے تحت جاری منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ 1534 بنیادی مراکز صحت اور 316 دیہی مراکز صحت کو اپگریڈ کرکے 24 گھنٹے فعال کردیا گیاہے۔ان مراکز صحت میں 24 گھنٹے حاملہ عورتیں، ڈیلوری کے بعد بچوں کی دیکھ بھال کا مفت علاج کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مراکز صحت پر سالانہ 7 لاکھ ڈیلوریز ہورہی ہیں۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا کہ 1034 ہیلپ لائن کے ذریعے 1500 مریضوں کو روزانہ گھر سے ہیلتھ فیسلیٹیز تک رورل ایمبولینس کی سروس فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ
پرائمری ہیلتھ کئیر کی سطح پر مریضوں کی طبی سہولیات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر کو بتایا گیا کہ نیوٹریشن پروگرام میں 39 لاکھ بچوں کی سالانہ سکریننگ کی جارہی ہے اور غذائی قلت کے شکار بچوں کو فوڈ سپلیمنٹس بھی مفت فراہم کئے جارہے ہیں۔پی ایچ سی آئی پروگرام کے تحت 11 اضلاع میں حاملہ عورتوں کو BISP کے ذریعے معقول معاوضہ دیا جارہا ہے۔اس پروگرام کے تحت ایک سال میں 155 بنیادی مراکز صحت کی اپگریڈیشن، تزئین و آرائش کی گئی۔صوبائی وزیر صحت کو پروگرام ڈائریکٹرز ڈاکٹر خلیل سخانی اور ڈاکٹر اختر رشید کی جانب سے IRMNCH اور PHCIP کے تحت تمام منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈاکٹر جمال ناصر نے دونوں پروگرامز کے تحت منصوبوں کی کارکردگی کو سراہا۔