تعلیمسٹیصحت

ویٹرنری یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہیلتھ سیکیو رٹی کے مو ضو ع پر دو روز سے جاری بین الا قوا می کانفرنس اختتا م پذیر

لاہور(خبر نگار)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف ویٹر نری میڈیسن نے سی پیک اور ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کے با ہمی اشتراک سے ہیلتھ سیکیو رٹی کے مو ضو ع پر دو روز سے جاری بین الاقوا می کانفرنس کی اختتا می تقریب کا انعقاد لا ہور کے مقا می ہو ٹل میں کیا۔ اختتا می تقریب کی صدارت وفا قی وزیر
برا ئے تعلیم مسٹر را نا تنو یر حسین نے کی اور کانفرنس کے آرگنا ئزر، ریسورس پرسنز، پوسٹر پریزنٹیشن کے جیتنے وا لو ں اور سپا نسر کے درمیا ن سر ٹیفیکیٹس اور شیلڈیں بھی تقسیم کیں۔
اختتا می تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے را نا تنو یر حسین نے کہا کہ ہمارے ملک کاڈیری سیکٹر بے پنا ہ پو ٹینشل کا حا مل ہے اور دور حا ضر کی جدید ٹیکنا لو جی اور تحقیق کے استعمال سے ڈیری سیکٹر کو مزید فعال بنا یا جا سکتا ہے جس سے ملک میں گوشت اور دودھ کی پیداوارمیں خا طر خوا ہ اضا فہ ہو گا۔اُ نہو ں نے کہا کہ معلو ما تی مو ضو ع پر بین الاقوا می کانفرنس کا انعقاد لا ئیو سٹا ک سیکٹر کی تر قی کے لیئے اہم قدم ہے نیز اُنہو ں نے جدید تحقیقی کامو ں کوبڑ ھانے کی تلقین کی اور کلا ئمیٹ چینج کا کورس نصاب میں شامل کرنے کی بھی تجویز دی۔

کانفرنس میں ماہرین نے صحت سے متعلقہ خطرات سے نمٹنے کے لیئے بین الاقوا می شر اکت پر زور دیا۔ کانفرنس نے جا نورو ں اور انسا نو ں میں پا ئی جانے وا لی بیما ریا ں جو کہ ہیلتھ اور خوراک کی سیکیو رٹی کے لیئے خطرہ ہیں کو نیشنل سیکیو رٹی کے فریم ورک میں شامل کرنے کی سفا رش کی نیز اُ نہو ں نے ویٹر نری اور ہیلتھ کے سسٹم کی صلا حیت کو بڑ ھانے کی بھی سفا رش کی تا کہ بیما ریو ں کے ایمر جنسی پھیلا ؤ کے علا وہ سیلاب اور دوسری قدرتی آفات کے دوران میں معیا ری ہیلتھ کی سہو لیات مہیا کی جا سکیں۔
پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ سی پیک کے تحت بین الاقوا می کانفرنس کا انعقاد مستقبل میں گوشت اور ددودھ کی ویلیو ایڈیشن و پرا سیسنگ کی مہا رتیں سیکھنے کے لیئے یو نیور سٹی افرادی قو ت کی کپیسٹی بلڈنگ کرنے اورچائنیز یونیوسٹیو ں کے ما ہرین کے ساتھ ملکر کام کرنے کے موا قع حا صل کرنے کے حوا لے سے انتہا ئی سود مند ہے نیز اُ نہو ں نے ویٹر نری یونیورسٹی کی تا ریخی اہمیت کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر کی تمام جامعات کی رینکنگ میں معیار تعلیم و تحقیق کی بدو لت اور کھیلو ں میں حا صل کردہ نما یا ں پوزیشنو ں کے بارے میں بھی بتا یا۔
قبل ازیں کالج آف ویٹر نری میڈیسن سیول نیشنل یونیورسٹی کو ریاکے پروفیسر ڈاکٹر جون سیوک چے نے کانفرنس کی سفا رشات پیش کیں جبکہ پروفیسر ڈاکتر انیلہ ضمیر درا نی نے قو می و بین الا قوا می حا ضرین کا اورسپا نسر کا کانفرنس کے انعقاد میں ممکنہ معا ونت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

کانفرنس کی دیگر اہم شخصیا ت میں ایڈوا ئزر ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن (ریٹا ئرڈ) لیفٹینینٹ جنرل محمد اصغر، وائس چانسلر ویٹر نری یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد،ڈائریکٹر جنرل (سی پیک) ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن ڈاکٹر صفدر علی شاہ، ویٹر نری یونیورسٹی کے صا بق وا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر منظور احمد، پرنسپل سیواس جھنگ کیمپس پرو فیسر ڈاکٹر یونس را نا، آرگنا ئزنگ سیکرٹری کانفرنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درانی کے علا وہ پا کستان سمیت دنیا بھر کے مختلف مما لک جن میں امریکہ، چا ئنہ، متحدہ عر ب اما رات، کوریااور سعو دی عرب سے تحقیق کارو ں،ویٹر نیر ین،پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ،میڈیکل سپیشلسٹ،ریسرچ سکا لرز، اسا تذہ، طلبہ، ما ہرین اور پرو فیشنلز کی بڑ ی تعداد نے ظا ہری طور پر اور ویڈیو لنک کے زریعے شر کت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button