پاکستانسیاست

پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے۔

رمضان سے قبل ہی عوام پر مہنگائی کا پٹرول بم حملہ قابل مذمت ہیں۔
حکمرانوں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کے ذریعے جینے کا حق بھی چھین رہے ہیں۔
عوام عام انتخابات میں عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنے والے مفاد پرست حکمرانوں کا احتساب کرے۔
امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ
لاہور (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے۔رمضان سے قبل ہی عوام پر مہنگائی کاپٹرول بم حملہ قابل مذمت ہیں۔ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے دعویداروں نااہل حکمرانوں نے عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے۔دنیا بھر میں گذشتہ چھ اس وقت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جبکہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔پٹرول کی قیمت میں اضافہ سے مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ ایسا لگ رہا ہے قرضوں کی حصول کیلئے حکومت عوام کو معاشی طور پر مکمل مفلوج کردینا چاہتی ہے۔ جماعت اسلامی حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ہر سطح پر عوام کی طاقت سے مقابلے کریگی۔ تمام سیاسی پارٹیاں مفادات کی اور انتقامی سیاست کررہی ہیں۔ کسی کو ملک و قوم کے مسائل اور عوام کے دکھوں سے سروکار نہیں۔ عوام عام انتخابات میں عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنے والے مفاد پرست حکمرانوں کا احتساب کرے۔ جماعت اسلامی کی قیادت ہی عوام کے لیے واحد امید کی کرن ہے جو ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے قرآن و سنت کے نظام سے نکال سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی میں اضافہ کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے مختلف کارنر میٹنگز اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button