سٹیصحت

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کاہنہ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا

لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کاہنہ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ کمشنر لاہور کے دورہ کے دوران ہسپتال کے سٹور میں کچھ ادویات بغیر مہر کے پائی گئیںجس پر کمشنر لاہور نے میڈیسن سٹور انچارج کی سخت سرزنش کی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے حکام صحت پنجاب کو بھی آگاہ کردیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے کسی ہسپتال سٹور میں بغیر مہر کے دوائی پائی جانے پر ذمہ دار کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔ کمشنرلاہور نے ہسپتال کی ایمرجنسی، وارڈز اور ریکارڈ کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے لیبز، صفائی اور ایمرجنسی انتظامات پر شاباش دی۔کمشنر لاہور نے کہا کہ مریضوں کی نگہداشت کے ساتھ مکمل راہنمائی کریں۔ آگاہی بھی دیں۔ کمشنر لاہور نے مریضوں کی مناسب نگہداشت پر انچارج ڈاکٹرز کو شاباش دی۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button