کاروبار

سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ کا پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

لاہور(خبر نگار) سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا دورہ کیا۔چیئرمین بورڈ ناظر نیازی اور دیگر افسران نے ادارے کی ورکنگ کے بارے بریفنگ دی۔چیئرمین نے بتایا کہ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن امتحانات کے انعقاد کا اہتمام کرتا ہے اور ہرسال 90 ہزار طلبہ کو سر ٹیفکیٹ جاری کرتا ہے جو ڈپلومہ ان ایسوسی ایٹ انجینئرنگ حاصل کرتے ہیں۔ بورڈ ٹیوٹا اور اس سے منسلک نجی فنی تعلیم کے اداروں کے امتحانات کا بھی انعقاد کا ذمہ دار ہے۔ سیکرٹری صنعت و تجارت نے بورڈ کے تمام دفاتر بشمول انتظامی برانچ، سیکریسی، امتحانی برانچ اور کمپلینٹ برانچ کادورہ کیا اور صفائی سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے ادارے میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ چیئرمین بورڈ نے سیکریٹری کو بتایا کہ پرچوں کی چیکنگ کرنے والے 257ملازمین کے لئے جگہ بہت کم ہے اس لئے پرچوں کی چیکنگ کے حوالے سے ہال کی تعمیر کے لئے زمین مختص کی جائے جس پر سیکرٹری صنعت و تجارت نے سی ای او ٹیوٹا کو ہدایت کی کہ اس مقصد کے لئے ٹیوٹا کے کسی ادارے میں زمین کی نشاندہی کی جائے۔ سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے بورڈ میں شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا بھی لگایا اور بورڈ میں آنے والے لوگوں سے سہولیات کے بارے دریافت کیا جس پر لوگوں نے بورڈ کے کمپیوٹرائزڈ نظام پر اعتماد کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button