تعلیمسٹی

این سی اے کے نوجوان آرٹسٹوں کے 300رکنی وفد نے الحمراء کا دورہ کیا۔

نوجوان آرٹسٹوں نے الحمراء آرٹ گیلری میں جاری نمائش دیکھی۔
ابھرتے ہوئے آرٹسٹوں میں سے کسی نے پینٹنگ بنائی تو کسی نے خطاطی میں اپنا ہنر آزما یا۔
نئی نسل کے آرٹسٹوں کو سیکھنے کے موقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء
گاہے بگاہے ٗ وفود کی الحمراء آمد، فنون لطیفہ کی ترقی کی علامت ہے۔ نازیہ جبیں
لاہور (خبر نگار)این سی اے کے نوجوان آرٹسٹوں کے 300رکنی وفد نے الحمراء کا دورہ کیا۔نوجوان آرٹسٹوں نے الحمراء آرٹ گیلری میں جاری نمائش دیکھی۔ابھرتے ہوئے آرٹسٹوں میں سے کسی نے پینٹنگ بنائی تو کسی نے خطاطی میں اپنا ہنر آزما یا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نازیہ جبیں نے اس حوالے سے کہا کہ الحمراء فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کے مستقبل کے ہیروز کو اچھی بنیادیں فراہم کر رہا ہے،خیال کو کینو س پرا ترانا مشکل کام ہے جسے آرٹسٹ بخوبی کرتا ہے۔نازیہ جبیں نے کہا کہ ایسے وفود کی میزبانی الحمراء کے لئے اعزاز ہے،نوجوانوں بڑی محنت اور لگن سے اپنے شعبے میں قدم جمارہے ہیں،الحمراآنے سے نوجوانوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button