پاکستانسیاست

آئین او رقانون کی پاسداری نہ کرنے والے قومی مجرم ہیں۔

پارٹی سیاست اور انتخابی زوال نے ملک و قوم کوبڑے بحرانوں میں دھکیل دیا ہے۔
ریاستی نظام کی کمزوریوں کی بنیادی وجہ سے قرآن و سنت کے نظام سے بے وفائی ہے۔
آئینی، جمہوری، انتخابی اقدار کی پاسبانی سے ہی ملک ترقی اور حقیقی جمہوریت کی راہ پر گامزن ہوگا۔
عوام اور قانون نافذ کرنیو الے اداروں میں تصادم پیدا کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔
جماعت اسلامی عام انتخابات میں بھر پوری کیساتھ الیکشن لڑے گی صوبائی اسمبلی کے امیدواران اور وکرز عوام رابطہ مہم کو تیز کردیں۔
امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کا جنوبی لاہور کے اجتماع ارکان سے خطاب
لاہور
( خبر نگار ) امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ آئین او رقانون کی پاسداری نہ کرنے والے قومی مجرم ہیں۔ اقتصادی تباہی اور عوام میں انتشار کی سیاست کرنے والے سیاستدان اور حکمران ملک و قوم کے دشمن ہیں۔پارٹی سیاست اور انتخابی زوال نے ملک و قوم کوبڑے بحرانوں میں دھکیل دیا ہے۔ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے انجینئرڈ بحران پیدا کیے جارہے ہیں۔ عوام اور قانون نافذ کرنیو الے اداروں میں تصادم پیدا کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ ریاستی نظام کی کمزوریوں کی بنیادی وجہ سے قرآن و سنت کے نظام سے بے وفائی ہے۔

آئینی، جمہوری، انتخابی اقدار کی پاسبانی سے ہی ملک ترقی اور حقیقی جمہوریت کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی لاہور کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع ارکان میں سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم،احمد جمیل راشد،ڈپٹی سیکرٹریز لاہور عامر نثا رخان، وسیم اسلم قریشی، امیر جنوبی لاہور اظہر بلال، سیکرٹری محمد یونس ایڈوکیٹ، امید وار صوبائی اسمبلی حافظ لیئق سمیت بڑی تعداد میں ارکان جنوبی لاہور نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی عام انتخابات میں بھر پور تیاری کیساتھ الیکشن لڑے گی صوبائی اسمبلی کے امیدواران اور ورکر عوام رابطہ مہم کو تیز کردیں۔ عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ کارنر میٹنگز اور ورکرز کنونشن کیے جائیں۔ جماعت اسلامی کے خدمت کے منشور کو ہر گلی، محلے، گھر اور فرد تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اپنا منشور ہر نوجوان، بچے، بوڑھے
اورماں بہنوں تک پہنچا دیا تو انشاء اللہ انتخابات میں بہتر سے بہتر نتائج کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button