پاکستانتعلیمصحت

حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن اورریسپ طیپ اردگان ہسپتال ٹرسٹ کے مابین معاہدہ طے پاگیا

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیاہے،پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی بہتری کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں
پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئے صاف اور صحت مندخون کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم
لاہور(خبر نگار)حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن اورریسپ طیپ اردگان ہسپتال ٹرسٹ کے مابین معاہدہ طے پاگیا۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری سیدواجدعلی شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری آغانبیل،ایڈیشنل سیکرٹری شاہدہ فرخ،ڈاکٹرسعیداختر،ڈاکٹرثاقب عزیز،ڈاکٹرشہزادانور،ڈاکٹراظہارچوہدری،ڈپٹی سیکرٹری محمد ابوبکر،جواد پیرزادہ ودیگرافسران نے بھی شرکت کی۔ریسپ طیپ اردگان ہسپتال ٹرسٹ کی جانب سے چیئرمین میاں طلعت محموداور عزیزالرحمن نے تقریب میں شرکت کی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم اور چیئرمین میاں طلعت محمودنے معاہدہ کی یادگارپر دستخط کرکے یادداشت کاتبادلہ کیا۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن اور ریسپ طیپ اردگان ہسپتال ٹرسٹ کے درمیان انتہائی اہم معاہدہ طے پاگیاہے۔ معاہدہ طے کرنے پر ریسپ طیپ اردگان ہسپتال ٹرسٹ کی انتظامیہ کے مشکورہیں۔معاہدہ کے تحت ملتان،بہاول پوراور فیصل آبادکے ریجنل بلڈسنٹرزکے آپریشنزاور مینجمنٹ کوبہتربنایاجائے گا۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیاہے۔پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی بہتری کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں عوام کو صحت کی بہترسہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئے صاف اور صحت مندخون کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن اور ریسپ طیپ اردگان ہسپتال ٹرسٹ کے درمیان ہونے والا معاہدہ مستقبل میں انتہائی اہم ثابت ہوگا۔معاہدے کا بنیادی سلوگن ہی”Safe blood for Punjab”ہے۔معاہدہ پر عمدرآمدکرکے ہم خون سے پھیلنے والی بیماریوں پربھی قابوپانے کے قابل ہوجائیں گے۔چیئرمین ریسپ طیپ اردگان ہسپتال ٹرسٹ میاں طلعت محمود نے کہاکہ ریسپ طیپ اردگان ہسپتال ٹرسٹ کئی دہائیوں سے پاکستانی عوام کی خدمت کررہاہے۔لاہورسمیت پنجاب کے دیگرشہروں میں کئی ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں اور لواحقین کو بہترین کھانامہیاکررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button