پاکستان

پنجاب میں پانچ ماڈل قبرستانوں کی تیاری30اپریل تک مکمل کر لی جائے گی-وزیر بلدیات ابراہیم مراد

نگراںوزیر اعلی پنجاب نے اس مقصد کے لئے 40 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے

لاہور(خبر نگار) نگراںوزیر بلدیات ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پرصوبے میں پانچ ماڈل قبرستانوں کی تیاری30اپریل تک مکمل کر لی جائے گی-اس مقصد کے لئے ان کی طرف سے40 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے-وزیر اعلی نے نادارافراد کیلئے ماڈل قبرستانوں میں تدفین کیلئے 10ہزار روپے چارجز ختم کردئیے ہیں۔

ابراہیم مراد نے بتا یا کہ نگران وزیراعلیٰ نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماڈل قبرستان فوری طو رپر فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ہے-ماڈل قبرستانوں کی چار دیواری، جناز ہ گاہ اور وضو خانوںکی تعمیر تیزی سے مکمل کی جا ر ہی ہے- سیالکوٹ میں ایک جبکہ لاہور شہر میں چار ماڈل قبرستان صوئے آصل بیدیاں روڈ، کاہنہ نو،رائے ونڈ روڈ اور آہلو کاچھا روڈ پر بنائے جا رہے ہیں- ہر ماڈل قبرستان میں اوسطا 12 ہزار قبریں بنائی جا سکیں گی- صوئے آصل بیدیاں روڈ ماڈل قبرستان 276 کنال پر محیط ہے- یہا ں 18ہزار قبرین بنانے کی گنجائش ہو گی-٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button