پاکستان

عام آدمی کو سرکاری اداروں اور اہلکاروں کی جانب سے پیش انیوالی مشکلات کے ازالے اور جلد از جلد انصاف کی فراہمی میں  مدد دینا محتسب دفتر کا بنیادی کام ہے ,میجر ر اعظم سلیمان

ملتان(خبر نگار) صوبائی محتسب پنجاب میجر ر اعظم سلیمان نے کہا ہے کہ عام آدمی کو سرکاری اداروں اور اہلکاروں کی جانب سے پیش انیوالی مشکلات کے ازالے اور جلد از جلد انصاف کی فراہمی میں مدد دینا محتسب دفتر کا بنیادی کام ہے۔ یہ بات انہوں نے ریجنل دفتر ملتان میں جنوبی پنجاب کے اضلاع کے ایڈوائزرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ضلعی ایڈوائزرز نے یکم جنوری سے 15 مارچ تک کی اپنے دفاتر کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ صوبائی محتسب نے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی محکموں کی جانب سے لوگوں کو انصاف کی فراہمی اور حق دلوانے میں معاونت کو یقینی بنایا جائے۔ اس ضمن میں انہوں نے آگاہی مہم چلا کر لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیمنارز، عوامی آگاہی مہم اور میڈیا کے ذریعے لوگوں کو اس نظام بارے بتایا جائے تاکہ وہ اپنے مسائل کے تدارک کے لئے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔
اس موقع پر ریجنل ایڈوائزر ملتان قاضی اشفاق احمد سمیت بہاولپور اور لودھراں کے رانا مسعود اختر، ڈیرہ غازی اور خانیوال کے حمید اللہ خان، مظفرگڑھ اور لیہ کے محمد سلیم ، رحیم یار خان اور راجن پور کے ایڈوائزر مقبول احمد مجوکہ اور لائیزان کوآرڈینیٹر محمد سلیم خان موجود تھے۔
صوبائی محتسب نے بتایا کہ کسی صوبائی محکمے کی شکایت کے لئے درخواست دینے کے لئے آن لائن سہولت فراہم کر دی ہے جبکہ OPMIS موبائل ایپ کے ذریعے بھی شکایت کا اندراج کرایا جا سکتا ہے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے بھی آن لائن سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اسی طرح ہیلپ لائن 1050 پر رابطہ کر کے قانونی مشاورت اور رہنمائی لی جا سکتی ہے ۔ صوبائی محتسب نے کہا کہ 45 دنوں کے اندر شکایت کے ازالے کو یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ مظلوم کی داد رسی ہو سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بچوں کی حقوق کے تحفظ کے لئے ” چیف صوبائی کمشنر برائے حقوق اطفال” کا تقرر کر دیا گیا ہے تاکہ بچوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے حق کی حفاظت کرتے ہوئے گڈ گورننس کے نظام کے قیام میں مدد ملے گی
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے یہ نظام وضع کیا گیا ہے۔

3 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button