پاکستانسیاست

عمران خان پاکستان میں جتھوں اور تشدد کی سیاست کر رہا ہے‘ احسن اقبال

پاکستان سے محبت نہیں لاشوں کا سوداگر ہے‘ شعبہ زراعت ملک کے تمام خسارے پورے کرسکتاہے‘ وفاقی وزیر منصوبہ بندی

بدوملہی (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان میں جتھوں اور تشدد کی سیاست کر رہا ہے، جمہوریت میں ہمیشہ بات چیت ہوتی ہے تشدد نہیں ہوتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اپنی انا کیلئے نوجوانوں کی قربانی دینا چاہتا ہے، عمران خان کی خواہش ہے کہ مزید چند نوجوانوں کی لاشیں گریں، یہ پاکستان سے محبت نہیں کرتا یہ لاشوں کا سوداگر ہے۔ جشن بہاراں فیسٹیول 2023کے تحت نارووال پبلک سکول میں

محکمہ زراعت(توسیع)نارووال کے زیراہتمام دھان کی کاشت کے جدید طریقہ ہائے کار،سٹوریج کی ماڈرن تکنیکس اور ایکسپورٹ کے حوالے سے رائس سیمینارکاانعقاد،وفاقی وزیرپلاننگ چوہدری احسن اقبال نے سیمینارمیں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف، ڈائریکٹر زراعت (توسیع)جاویداقبال،ڈی ڈی زراعت تنویراحمدتتلہ،اے ڈی زراعت احسان الحق پنوں،سابق ڈی ڈی چوہدری محمدعارف،عبدالرزاق کے علاوہ سابق ممبرزپنجاب اسمبلی خواجہ محمدوسیم بٹ،بلال اکبر،رانامنان سمیت ایکسپورٹرز،کمپنی ڈیلڑز،مختلف محکموں کے افسران اورکاشتکاران کی کثیرتعدادنے سیمینارمیں شرکت کی۔سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی چوہدری احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے ،کسی بھی ملک کی ترقی وخوشحالی کادارومدارشعبہ زراعت پرہے ،زراعت کے شعبے کومضبوط بنانے میں کاشتکاروں کے کردارکوفراموش نہیں کیاجاسکتا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ شعبہ زراعت ملک کے تمام خسارے پورے کرسکتاہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button