انٹر ٹینمنٹ

رنبیر کپور نے نیم برہنہ لباس پرعرفی جاوید کو آڑے ہاتھوں لے لیا

عرفی جاوید اپنے فیشن سینس کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ آئے دن وہ عجیب و غریب تراش خراش کے مختصر ترین لباس زیب تن کر کے فوٹس سیشن کروا رہی ہوتی ہیں جس پر بالی ووڈ کے بولڈ اسٹارز بھی انگشت بدنداں رہ جاتے ہیں۔

جس پر عرفی جاوید کو کافی تنقید کا بھی سامنا رہا ہے تاہم وہ اپنے فیشن سینس کا دفاع کرتی نظر آتی ہیں اور کئی بار ساتھی فنکاروں سے اس پر الجھ بھی چکی ہیں۔ حال ہی میں ایک شو میں رنبیر کپور نے بھی ان پر تنقید کی ہے۔

رنبیر کپور اور کرینہ سیف ایک ٹی وی شو میں موجود تھے جہاں اداکاراؤں کا فیشن سینس موضوع بحث تھا۔ اداکاراؤں کے چہرے چھپائے گئے اور مہمانوں کو ان کے لباس سے پہچاننا تھا کہ کس اداکارہ کی تصویر ہے۔

جیسے ہی ایک مختصر ترین لباس پہنی اداکارہ کی تصویر دکھائی گئی، رنبیر کپور نے بے ساختہ کہا کہ یہ عرفی جاوید ہیں۔ کرینہ کپور نے پوچھا کہ یہ اچھا یا برا فیشن سینس ہے۔

جس پر رنبیر کپور نے عرفی جاوید کے خراب فیشن سینس پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’’ برا سینس‘‘ قرار دیا۔ رنبیر کپور نے مزید کہا کہ میں اس قسم کے فیشن کا پرستار نہیں ہوں لیکن آج ہم اس دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں سب کا خود سے مطمئن ہونا ضروری ہے۔

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button