تعلیمسٹیصحت

جشن بہاراں کلچر ڈے کے حوالے سے سے کالج آف نرسنگ علامہ اقبال میڈیکل کالج میں تقریب کا اہتمام

پرنسپل پروفیسر ندیم حفیظ بٹ ، پرنسپل نرسنگ طاہرہ بھٹہ ، ایم ایس ڈاکٹر امجد محمود ، ڈاکٹر فرحان ،ن ساجدہ ارشد، سعدیہ عمار، آمنہ رفیق، کوثر پروین کی شرکت
لاہور(خبر نگار)جشن بہاراں کلچر ڈے کے حوالے سے سے کالج آف نرسنگ علامہ اقبال میڈیکل کالج میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر مہمانان میں پرنسپل کالج آف نرسنگ طاہرہ بھٹہ ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ جناح ہسپتال ڈاکٹر امجد محمود ،ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر فرحان ،نرسنگ انسٹریکٹر ساجدہ ارشد، سعدیہ عمار، آمنہ رفیق، کوثر پروین سمیت فیکلٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر پرنسپل کالج آف نرسنگ طاہرہ بھٹہ کا کہنا تھا کہ کالج آف نرسنگ میں پہلی دفعہ جشن بہاراں کلچرل ڈے کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا کیونکہ غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ کی ذہنی وجسمانی نشوونما کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ آیندہ مستقبل میں بھی اس طرح کی تقریبات کو جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے سٹالز لگانے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے کیش پرائز بھی تقسیم کیے۔ تقریب کے اختتام پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ اور پرنسپل کالج آف نرسنگ طاہرہ بھٹہ نے کالج گرونڈ میں شجرکاری مہم کے حوالے سے پودے بھی لگائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button