پاکستانجرم و سزا

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو

گزشتہ روز باوردی پولیس افسران و جوانوں پرحملہ آور ہونے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔
سٹیٹ مشینری پر حملہ کسی طور پر قابل قبول نہیں، 7-ATAکے تحت جرم ہے۔
لاہور کا کوئی علاقہ یا سڑک عام شہریوں کے آمد و رفت کیلئے بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لاہور (خبرنگار)ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا کہ سیاسی جماعت کے کارکنوں کی طرف سے پولیس افسران و جوانوں پر تشدد کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ سٹیٹ مشینری پر حملہ کسی طور قابل قبول نہیں۔باوردی پولیس افسران و جوانوں پر حملہ آور ہونا دہشت گردی ایکٹ کے تحت جرم ہے،ایسے عناصر کے خلاف قانون اپنا راستہ لے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی آئی آئی جی آپریشنز آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ گزشتہ روز رونما ہونے والے پولیس افسران و جوانوں پر تشدد کے تینوں واقعات میں کانسٹیبل شفیق، ایلیٹ فورس کے جوانو ں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ُپرتشدد کارروائیوں میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ایسے عناصر کے خلاف7-ATA کے تحت کارروائی ہو گی۔افضال احمد کوثر نے کہاکہ زمان پارک اور اس سے ملحقہ علاقے نو گو ایریا نہیں ہیں۔ انہوں نے واضع کیا کہ کسی کو بھی لاہور کا کوئی علاقہ یا سڑک عام شہریوں کے آمد و رفت کیلئے بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ وہ قانون کو ہاتھ میں لے گا اور لاہور پولیس حرکت میں نہیں آئے گی۔ عام شہری بھی زمان پارک کا راستہ استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قانون توڑنے والوں کے خلاف بالا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ لاہور پولیس قانونی دائرے میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button