کاروبار

صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، ماہ رمضان میں مستحق خاندانوں کو سستی چینی فراہم کرنے پر اتفاق

پنجاب حکومت نے اس سال تاریخ ساز رمضان پیکیج دیا ہے، مفت آٹے کی فراہمی شروع ہوچکی، سستی چینی سے لوگوں کو بڑاریلف ملے گا، ایس ایم تنویر

لاہور (خبرنگار)نگران صوبائی وزیر وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن چوہدری ذکا اشرف کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، سول سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں شوگر ملز ایسوسی نے ماہ رمضان میں صارفین کو سستی چینی کی فراہمی پر اتفاق کیا-شوگر ملیں سستی چینی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ سیل پوائنٹس پر فراہم کریں گی- شوگر ملیں باہمی مشاورت سے ایک دو روز میں چینی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کریں گی – سستی چینی کی فراہمی رمضان المبارک سے ایک روز قبل شروع ہو جائے گی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن چوہدری ذکا اشرف نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے حکم پر رمضان المبارک میں عوام کو سستی چینی دیں گے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر سستی چینی کی فراہمی کا میکانزم بنائیں گے-صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہا کہ پنجاب حکومت اس سال تاریخ ساز رمضان پیکیج دے رہی ہے- مستحق خاندانوں کو مفت آٹے کی فراہمی شروع ہو چکی ہے-سستی چینی کی فراہمی سے بھی لوگوں کو بڑا ریلف ملے گا- انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی چینی کی فراہمی کے شوگر ملز مالکان کے جزبہ کو سراہتے ہیں -سیکرٹری خوراک محمد زمان وٹو، ڈی جی انڈسٹریز اور متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھے جبکہ وفد میں سہیل شہزاد سیکرٹری جنرل شوگر ملز ایسوسی ایشن، عمران احمد اور دیگر شامل تھے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button