سٹیکاروبار

پنجاب : ماڈل بازار ماہ رمضان بغیر سبسڈی سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت پر اشیا فراہم کریں گے

ماڈل بازاروں میں سہولت کاونٹرز پر خصوصی ریلیف پیکج متعارف کروایا گیا ہے
سہولت پیکج پر اشیا خوردونوش کو سرکاری نرخوں سے بھی 12 سے 15 فیصد کم رکھا گیا ہے
لاہور (خبرنگار)لاہور سمیت پنجاب بھر کے ماڈل بازار پورا رمضان بغیر سبسڈی سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت پر اشیا فراہم کریں گے
ماڈل بازاروں میں سہولت کاونٹرز پر خصوصی ریلیف پیکج متعارف کروایا گیا ہے سہولت پیکج پر اشیا خوردونوش کو سرکاری نرخوں سے بھی 12 سے 15 فیصد کم رکھا گیا ہے جبکہ سبزی و پھل سہولت سٹالز ہر بھی 5 سے 15 روپے تک کا ریلیف پورا رمضان دیا جائے گا، پنجاب ماڈل بازار عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرنے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا ۔ سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت پر سبسڈی کے بغیر اشیا خوردونوش فراہم کی جائے گئی ۔سبزی ،پھل، کریانہ و دیگر اشیا ضروریہ سرکاری نرخوں اور اوپن مارکیٹ سے بھی کم 12 سے 15 فیصد تک فراہم کی جائے گئی،۔رمضان کے دوران ماڈل بازاروں میں مفت آٹے کے ٹرک پوائنٹ کے لئے جگہ فراہم کی جائے گئی ۔ ماڈل بازاروں میں سینئر سٹیزن کیمپ لگائے جائے گے ۔ 60 سال سے زائد عمر افراد کو 3 کلو میٹر کی حدود تک مفت سامان گھر پہنچایا جائے گا ۔ سبزیوں و پھلوں کی درجہ بندی روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گئی ۔تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ رمضان المبارک کے دوران بھی جاری رہے گا ماڈل بازاروں میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جائیں گے، ماڈل بازاروں میں آخری عشرے کے دوران عید بازار میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button