گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافہ غریب عوام پر ظلم ہے۔
حکمران اقتدار کی کرسی اور غریب عوام آٹے کے ٹرک کے پیچھے لگی ہوئی ہے۔
ملک میں مہنگائی کا طوفان بیڈ گورننس اورحکمرانوں طبقہ کے شاہانہ کلچر کا نتیجہ ہے۔
امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کا شرقی لاہور کے اجتماع ارکان سے خطاب
لاہور (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کی 11 ماہ کی کارکردگی صفر ہے۔پانچ سالوں میں 15سیاسی جماعتوں کی بدترین کارکردگی نے ملک و قوم کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی اقتدار کی جنگ میں عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس کررہ گیا ہے۔ دنیا بھر میں مذہبی تہوار وں کی آمد پر عوام کو ریلیف دیا جاتا ہے مگربدقسمتی سے پاکستان میں الٹی گنگا بہ رہی ہے۔ماہ صیام سے قبل ہی گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے جو غریب عوام پر سرسرارظلم ہے۔
مہنگائی مافیا نے گندم، آٹا اورنان روٹی کی قیمت میں بھی خود ساختہ اضافہ کردیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ مہنگائی مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے۔ کرپٹ حکمرانوں کے بعد مہنگائی مافیا بھی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے۔ حکمران طبقہ اقتدار کی کرسی اور غریب عوام مفت او ر سستے آٹے کے ٹرک کے پیچھے لگی ہوئی ہے۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان بیڈ گورننس اورحکمران طبقہ کے شاہانہ کلچر کا نتیجہ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے شرقی لاہور کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع ارکان میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمدبٹ، ڈپٹی سیکرٹری لاہور وسیم اسلم قریشی، امیر شرقی لاہور ڈاکٹر محمود خان، سیکرٹری خبیب نذیر، شریف الحق، زیر صدیقی سمیت بڑی تعداد میں ارکان نے شرکت کی۔ امیر حلقہ لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ حکومت اور دیگر ریاستی ادارے ملکی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔توشہ خانہ کی رپورٹ نے حکمرانوں اور اپوزیشن کے چہرے بے نقاب کردیے ہیں کہ کس طریقے سے مہنگی چیزیں معمولی داموں میں لے کر قومی خزانے پر نقب زانی ہے۔ سب اپنی اپنی بدعنوانیوں کو چھپانے اور اپنے لوگوں کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔اس موقع پر ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے امیدواران، ارکان، ورکر او رسپورٹر ز کوہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام رابطہ مہم کو تیز کیا جائے۔ لوگوں کے پاس جاکر جماعت اسلامی کے خدمت کے منشور سے آگاہ کیا جائے اور عوام کو آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دینے کیلئے آمادہ کیا جائے۔