پی ایچ اے کا صوبائی دارالحکومت کی مزید خوبصورتی کیلئے احسن اقدام

جشن بہاراں کی مناسبت سے لبرٹی گول چکر پر سینکڑوں اقسام کے پھولوں کونمائش
لاہور (خبر نگار)پی ایچ اے کاصوبائی دارالحکومت کی مزید خوبصورتی کیلئے احسن اقدام کیا گیا۔اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جشن بہاراں کی مناسبت سے لبرٹی گول چکر پر سینکڑوں اقسام کے پھولوں کونمائش سجائی گئی ہے۔ پی ایچ اے نے اس سال جیلانی پارک میں نمائش کی بجائے لبرٹی سے مین بلیو وارڈ گلبرگ تک پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا ہے۔لبرٹی گول چکر سے مین بلیو وراڈ گلبرگ تک مین شاہراؤں کو رنگا رنگ پھولوں سے سجایا گیا ہے۔

رنگا رنگ اورمنفرد پھولوں سے سجی نمائش کو شاہراؤں سے گزرنے والے شہریوں دیکھ سکیں گے۔ ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے مزید کہا کہ قرطبہ چوک، جیل روڈ تا صدیق سنٹر تک پھولوں کے خوبصورت پلانٹر ز لگادیئے گے ہیں جن کی روزانہ کی بنیاد پر نگہداشت بھی جاری ہے جبکہ مین شاہراؤں پر بہار شجرکاری مہم کے تحت پھولوں، پودوں اوردرختوں کی شجرکاری بھی جاری ہے۔

