حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے موٹرسائیکل اور گاڑیوں والوں سے متعلق اسکیم پر عالمی مالیاتی فنڈ سے کوئی مشورہ یا رابطہ نہیں کیا۔
آئی ایم ایف اسٹاف اس حوالے سے جامع تفصیلات چاہتا ہے، اس اسکیم کی ٹرمز اینڈ کنڈیشن، لاگت، ٹارگٹنگ، اسکیم کے غلط استعمال اور دیگر اقدامات سے متعلق حکومت سے انتہائی محتاط ہوکر بات چیت کی جائے گی۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر موٹر سائیکل والوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔