پوری پولیس فورس کی نمائندہ ہوں، پاکستان کی طرف سے کھیلنا میرے لیے اعزاز ہے، سدرہ امین
لاہور(خبر نگار)مایہ ناز کرکٹر سدرہ امین کی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز آمد۔انٹرنیشنل سٹار نے فیملی کے ہمراہ ایس پی سی آر او لاہور عائشہ بٹ سے خصوصی ملاقات کی۔قومی سٹار بیٹسمین سدرہ امین پولیس کانسٹیبل محمد امین کی بیٹی ہیں۔سدرہ امین پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والی خاتون کرکٹر کا اعزاز رکھتی ہیں۔سدرہ امین آئرلینڈ کیخلاف 176 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔ایس پی عائشہ بٹ نے قومی کرکٹر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قومی سٹار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری پولیس فورس کی نمائندہ ہیں،پاکستان کی طرف سے کھیلنا میرے لیے اعزاز ہے۔اس موقع پر ایس پی سی آر او عائشہ بٹ کا کہنا تھا کہ سدرہ امین نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کی نمایاں کارکردگی حوصلہ افزا بات ہے،