پاکستان

مفت آٹے کی فراہمی کی نگرانی کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب فیلڈ میں متحرک، مختلف اضلاع کے دورے

آٹا پوائنٹ جھمبر میں سہولیات پر عدم ا طمیان کا اظہار، ڈپٹی کمشنر قصور کوفوری طور پر انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
 رش سے بچنے کیلئے آٹے کی فراہمی کا عمل کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے، شہری نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔ چیف سیکرٹری
لاہور(خبر نگار)
مفت آٹے کی فراہمی کی نگرانی کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب منگل کے روزفیلڈ میں متحرک رہے اور لاہور، قصور اوراوکاڑہ میں آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے مانگا منڈی، جھمبر،رینالہ خورد اور جناح سٹیڈیم اوکاڑہ میں مفت آٹے کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا اورعوام کی شکایات کے ازالے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔

چیف سیکرٹری نے آٹا پوائنٹ جھمبر میں سہولیات پر عدم ا طمیان کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر قصور کوفوری طور پر انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی تقسیم کا مقصد مستحق افراد کو ریلیف کی فراہمی ہے، آٹا پوائنٹس پر لوگوں کی سہولت کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رش سے بچنے کیلئے آٹے کی فراہمی کا عمل کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے۔
چیف سیکرٹری نے جناح سٹیڈیم اوکاڑہ میں قائم آٹا پوائنٹ میں انتظامات کی تعریف کی اور کہا کہ تمام پوائنٹس پر انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے آٹے  کے تھیلوں کی تقسیم کا مکمل ریکارڈ رکھنے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں اب تک 25لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جا چکے ہیں، رش کی صورت میں شہری نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button