لاہور(خبر نگار)
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سروسزمیں محکمہ زکوة وعشرکے زیراہتمام دورحاضرمیں نظام زکوٰة وعشرکی اہمیت و افادیت کے عنوان پر منعقدہ کانفرنس میں بطورمہمان شرکت کی۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر زکوہ وعشربرسٹرسیداظفرعلی سید، نگران صوبائی وزیرہائروسکول ایجوکیشن منصورقادر، سیکرٹری محکمہ زکوہ وعشرمیاں ابراراحمد، ڈاکٹرشہلاجاوید، مولانایوسف خان، مفتی محمدرمضان سیالوی، علامہ زبیراحمدظہیر، مولاناراغب حسین نعیمی، پرنسپل سمزپروفیسرڈاکٹرفاروق افضل اور خواتین و حضرات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پرکہاکہ اپنے بھائی نگران صوبائی وزیرزکوہ وعشربرسٹرسیداظفرعلی ناصر کو انتہائی اہم اورخوبصورت کانفرنس کے انعقادپرمبارکباددیتے ہیں۔ برسٹرسیداظفرعلی ناصرنے بروقت اس سیمینارکاانعقادکیاہے۔ اللہ پاک اس پاک محفل میں بیٹھے تمام افرادکی شمولیت کوقبول فرمائیں۔ ناداراورمستحق خاندانوں میں زکوہ کی تقسیم ہراسلامی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ صحت کے شعبہ سے وابستہ ہونے کے ناطے کئی ممالک میں خدمت انسانیت کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔ علاج کے بدلے مریضوں کی ملنے والی دعائیں انمول ہوتی ہیں۔ صحت کاشعبہ مسیحائی کاشعبہ ہے۔ ہم اس پیغمبرصلی اللہ علیہ وآل وسلم کے امتی ہیں جنہوں نے امت کی مغفرت کیلئے اللہ سے دعامانگی ہے۔ ہمیں ناداراورمستحق افرادکی مددکیلئے بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہیئے۔ پاکستان دکھی انسانیت کی مددکرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ اللہ تعالی ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطاکرے۔ پاکستانی ہونے کے ناطے ہماراایکدوسرے پرحق ہے۔ محکمہ زکوٰة وعشرمعصوم اورسماعت سے محروم بچوں کے علاج ومعالجہ کیلئے اپناکرداراداکرے۔ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیاکاتیسرابڑاملک بننے جارہاہے۔ اس وقت خطرناک بیماریوں نے پیارے ملک پاکستان کوگھیررکھاہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں عوام تک صحت کی بہترسہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ نگران صوبائی وزیر زکوٰة وعشربرسٹرسیداظفرعلی ناصرنے اس موقع پرکہاکہ تمام مہمانان گرامی کی آمدپرشکریہ اداکرتے ہیں۔ محکمہ زکٰوة وعشرپنجاب ناداراورمستحق خاندانوں میں زکوٰة کی شفاف اور منصفانہ تقسیم کرے گا۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد زکوٰة کی کولیکشن صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ محکمہ زکٰوة وعشرپنجاب نے ناداراورمستحق خاندانوں کے علاج و معالجہ پر 20 کروڑروپے کی خطیررقم خرچ کرچکا ہے۔ نگران صوبائی وزیرہائروسکول ایجوکیشن منصورقادرنے اس موقع پرکہاکہ اپنے مال کوپاک کرنے کیلئے زکوٰة ہی واحدطریقہ ہے۔ زکوہ کی ادائیگی اللہ پاک کی نیمتوں کاشکربجالاناہے۔ڈاکٹرشہلاجاویدنے اس موقع پرکہاکہ انتہائی اہم موضوع پرسیمینارکے انعقادپرنگران صوبائی وزیر زکوٰة وعشربرسٹرسیداظفرعلی ناصر کومبارکباددیتی ہوں۔






