سٹی

محکمہ لائیوسٹاک تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے:سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور

اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت کے ماہرین کا محکمہ لائیوسٹاک کا دورہ
لاہور(خبر نگار) اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت سے منسلک نیشنل کنسلٹنٹ برائے ڈیزیز انفارمیشن اینڈ لیبارٹری مینجمنٹ سسٹم ڈاکٹر برائن نے سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محمد مسعود انور سے ملاقات کی۔ ادارہ خوراک و زراعت کے دیگر ماہرین ڈاکٹر محمد افضل اور ڈاکٹر نوید نیازی بھی ہمراہ تھے۔ دوران میٹنگ شعبہ لائیوسٹاک میں بیماریوں کی تشخیص اور کنٹرول بارے دو طرفہ امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک کا کہنا تھا کہ ڈیزیز انفارمیشن و لیبارٹری مینجمنٹ سسٹم بارے ماہرین کی سفارشات کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ سفارش کردہ سسٹم سے بیماریوں کی بروقت تشخیص ، علاج معالجہ اور کنٹرول بارے مدد ملے گی۔سیکرٹری لائیوسٹاک کا کہنا تھا کہ ڈیزیز رپورٹنگ و سرویلنس کیلئے ADRS-infoایپ متعارف کروائی جا چکی ہے جسکے ذریعے جامع ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا مستند ڈیٹا بیماریوں کے کنٹرول بارے حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔سیکرٹری لائیوسٹاک کامزید کہنا تھا کہ محکمہ لائیوسٹاک پنجاب تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کا خواہاںہے تاکہ مویشیوں سے بہتر سے بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہواور ملکی معیشت میں شعبہ لائیوسٹاک کا کردارمزید نمایاں ہو سکے۔بعدازاں ماہرین نے ڈائریکٹوریٹ جنرل (توسیع)کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل (توسیع) ڈاکٹر محمداقبال شاہد نے محکمہ لائیوسٹاک کی تمام سرگرمیوں بارے بریفنگ دی۔ ادارہ خوراک و زراعت کے ماہرین نے صوبائی تشخیصی لیبارٹری اور ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مختلف سیکشنز کا بھی دورہ کیا۔ ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ)ڈاکٹر سجاد حسین نے بیماریوں کی رپورٹنگ وسرویلنس کے نظام بارے تفصیلی بریفنگ دی اوررئیل ٹائم ڈیزیز ریپورٹنگ سسٹم کامعائنہ بھی کروایا۔ ادارہ خوراک و زراعت کے ماہرین نے ورچوئل گورننس سسٹم 9211اور ADRS-infoکا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظام بیماریوں کی ریپورٹنگ اور مویشی پال کو دی جانے والی سروسزکی مانیٹرنگ کے لیے اپنی مثال آپ ہے۔ اس دورہ کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)، ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)، ڈائریکٹر اینیمل ڈیزیز ریپورٹنگ اینڈ سرویلنس اور محکمہ کے دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button