لاہور(خبر نگار)نارکوٹکس یونٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 03 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی 5 کلو آئس، 2کلو 300گرام چرس برآمد کر لی۔ڈی ایس پی نارکوٹکس یونٹ مظہر اقبال کے مطابق گرفتار منشیات فروشوں میں زکی خان،عقیل اور شہزاد شامل ہیں۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔ڈی ایس پی مظہر اقبال نے مزید بتایا کہ ملزمان تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی میں ملوث تھے۔ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ علاقہ غیر سے منشیات لا کر لاہور میں سپلائی کرتے تھے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سہیل اختر سکھیرا کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا نے نارکوٹکس یونٹ کےلئے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔
Related Articles
Check Also
Close