لاہور (خبر نگار)
تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد سے پارٹی دفتر میں رہنماؤں کی ملاقاتیں کیں رہنماؤں نے پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ملاقات کرنے والوں میں ضلعی صدر منڈی بہاؤالدین سابقہ ایم این اے حاجی امتیاز حاجی یوسف کامران ظفر ملک سلیم بریار سیما انوار مبین حیات و دیگر رہنما شامل تھے
ڈاکٹر یاسمین راشد نے رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدترین مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کر رکھا ہے حکمران مسلسل غریب عوام کے جسم سے خون نچوڑ رہے ہیں
شہباز سرکار صرف شعبدہ بازی میں مصروف ہے شہباز سرکار کی صرف لوٹ مار پر توجہ ہے
امپورٹڈ حکومت کو غریب عوام کی مشکلات کی کوئی پرواہ نہیں غریب عوام غربت کی چکی میں پس چکی ہے
سستے آٹے کے حصول میں عوام کو ذلیل و خوار کیا جارہا ہے حکمرانوں کی دشمن پالیسیوں کی وجہ سے غریب عوام ایڑیاں رگڑ رگڑ کر اپنی جان دے رہے ہیں
سستے آٹے کے حصول کے لیے دو قیمتی جانوں کا ضیاع کے حکمران ذمہ دار ہے انہوں نے کہا کہ سفاک حکمرانوں غریب عوام پر رحم کرو ملک میں الیکشن ہونے دو شکست کے خوف سے رکاوٹیں مت ڈالو
سستے آٹے کے حصول کے لیے آنے والی عوام پر پولیس تشدد کر رہی ہے جس دن سے امپورٹڈ حکومت ملک پر مسلط ہوئی ہے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے حکمرانوں کی نااہلی کی سزا غریب عوام کو مل رہی ہے
شہباز سرکار غریب
عوام کو لائنوں میں لگا کر انسانیت کی تذلیل کر رہی ہے
شہباز سرکار غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف پہنچا رہی ہے
ڈھیٹ اور بے شرم حکمران ٹولہ نے 11 ماہ مہنگائی بے روزگاری سمیت دیگر مسائل تحفے میں دیئے ہیں