
اضلاع میں آٹا پوائنٹس کا معائنہ کیا ہے،انتظامات تسلی بخش، مزید بہتری کی ضرورت ہے، ملتان میں ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب
لاہور(خبر نگار)
حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے اور اس سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب مختلف اضلاع کے دورے کر رہے ہیں۔
چیف سیکرٹری پنجاب کی ملتان آمد پروڈیو لنک کانفرنس جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ کمشنر ملتان ڈویژن، خانیوال، ملتان، وہاڑی اور لودھراں کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ سیکرٹری فوڈ، چیئرمین پی آئی ٹی بی، تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ انہوں نے لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال اور خانیوال میں آٹا پوائنٹس کا معائنہ کیا ہے، انتظامات مجموعی طور پر تسلی بخش ہیں تاہم مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وہ خود فیلڈ میں موجود ہیں جبکہ تمام انتظامی سیکرٹریز کو بھی مانیٹرنگ کے فرائض تفویض کر دیئے گئے ہیں۔
چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ شناختی کارڈز کی سکیننگ کاسسٹم مزید بہتر بنایا جائے اورتکنیکی معاونت کی فراہمی کیلئے پی آئی ٹی بی کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں اب تک 27 لاکھ آٹے کے تھیلے مستحق افراد میں تقسیم کئے جا چکے ہیں،مفت آٹے کی فراہمی کے پروگرام سے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد خاندان مستفید ہونگے۔






