سٹی

کمشنر لاہور محمد علی رندھاواکا فری آٹا فراہمی سنٹرز کی کارکردگی کا جائزہ

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے فری آٹا فراہمی سنٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے شادمان اور صفانوالہ چوک کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے لاگ ان کاونٹرز پر کھڑے ہوکر خود سکیننگ کی۔شہریوں کو گائیڈ کیا۔ کمشنر لاہور نے صفانوالہ چوک سنٹر مارکی میں مناسب روشنی کا انتظام نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا۔ کمشنر لاہور نے بغیر چپ والے شناختی کارڈ کو بھی سکین کرنے والے سپر یوزر لاگ ان کو خود چیک کیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر شہری اصل کارڈ کے ساتھ آئیں۔چپ و بغیر چپ کارڈ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ایک خاندان کو 10کلو آٹے کا تھیلا دوبارہ آٹھ دنوں کے بعد دیا جائیگا۔ہر اہل خاندان کو کل تین فری آٹا بیگز دئیے جائیں گے۔ ٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button