سٹی
لاہور سمیت پوری ڈویژن میں فری آٹافراہمی سنٹرز نے کام شروع کرتے ہوئے کاونٹرز بڑھا دئیے,کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا ن
لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پوری ڈویژن میں فری آٹافراہمی سنٹرز نے کام شروع کرتے ہوئے کاونٹرز بڑھا دئیے گئے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ کل فری آٹا فراہمی سنٹرز میں سے 49 نے صبح 7بجے ہی تقسیم شروع کردی تھی۔ تمام رش والے سنٹرز میں آخری فرد کو آٹا دینے تک اوقات کار میں بھی اضافہ کردیاگیا۔ کمشنرلاہور نے کہاکہ آٹا فراہمی سنٹرز پر نشست گاہوں، مردو خواتین علیحدہ کاونٹرز بھی قائم کر دئیے گیے۔لاہور سمیت شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب میں آٹا سنٹرز پر انتظامات کو مزید بہتر کیا گیا ہے۔٭٭