پاکستانجرم و سزا

آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس شہداء، غازیوں اور اچھی کارکردگی دکھانے والوں کی عزت افزائی کا سلسلہ جاری

آئی جی نے10شہداء کی فیملیز کو گولڈ، 10غازیوں کو سلور میڈلز جبکہ دو شہداء کے اہل خانہ کو نئے گھروں کے کاغذات دئیے۔
شہداء انسپکٹر عمران عباس، محمد صدام حسین، آصف اقبال، ساجد علی، وقاص علی، محمد عتیق اور محمد سعید کے لواحقین کو گولڈ میڈلز دئیے گئے۔
غازیوں محمد قاسم، عرفان محمود، محمد امین، محمد عاصم، کرامت علی، عابد حسین، مظفر اقبال،ظہیر حسین، ابوبکر اور احمد اقبال کوسلور میڈلز دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب نے بہترین کارکردگی پر سی آئی اے لاہور کے 21افسران و اہلکاروں میں قریبا21 لاکھ روپے نقد اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
پنجاب پولیس کے شہداء اور غازیوں کی شجاعت اور لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ظالم کا ہاتھ روکنے والے افسران و جوانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔آئی جی پنجاب
لاہور(خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہاہے کہ شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ کے مقدس فریضے میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر شہداء اور سماج دشمن عناصر سے مقابلوں کے دوران زخمی و معذور ہونے والے غازی محکمے کا فخر ہیں جن کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں گولڈ و سلور میڈلز کے ذریعے عزت افزائی کی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ کوئی بھی میڈل یا اعزاز ان بہادر جوانوں کے جذبہ خدمت اور بے مثال قربانیوں کے ہم پلہ نہیں ہوسکتاتاہم محکمہ اپنے بہادر سپوتوں کی عزت افزائی اور لواحقین کی بہترین ویلفیئر میں کوئی کسر نہیں اٹھا نہیں رکھے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شہداء کے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کیلئے اعلی تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم اویوز سائن کئے گئے ہیں جبکہ ساتھ ہی ساتھ غازیوں اور حاضر سروس ملازمین کی بہترین فلاح کیلئے اقدامات میں تیزی لائی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں 10شہداء کی فیملیز کو گولڈمیڈلز، 10غازیوں کو سلور میڈلز جبکہ دو شہداء کے اہل خانہ کو نئے گھروں کے کاغذات دئیے۔ راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر عمران عباس شہید،کانسٹیبل محمد صدام حسین، ہیڈ کانسٹیبل آصف اقبال،کانسٹیبل محمد سعید،ہیڈ کانسٹیبل محمد سعید، کانسٹیبل ساجد علی،کانسٹیبل وقاص علی،کانسٹیبل معظم علی،کانسٹیبل عمیر غنی،سب انسپکٹر محمد رفیق بھٹی اور محمد عتیق کے لواحقین کو گولڈ میڈلز دئیے گئے۔اسی طرح سماج دشمن مقابلوں سے زخمی ہونے والوں بہادر غازیوں کانسٹیبل محمد قاسم،ہیڈ کانسٹیبل عرفان محمود،سب انسپکٹر محمد امین،سب انسپکٹر محمد عاصم، اے ایس آئی کرامت علی، کانسٹیبل عابد حسین، اے ایس آئی مظفر اقبال،کانسٹیبل ظہیر حسین، کانسٹیبل ابوبکر اورکانسٹیبل احمد اقبال کوسلور میڈلز دئیے گئے۔

ہیڈ کانسٹیبل محمد ایوب اور کانسٹیبل محمد افضل کے لواحقین کو شہید کوٹے کے تحت نئے گھروں کے کاغذات دئیے گئے۔
مزید برآں آئی جی پنجاب نے دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران واہلکاروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی جس میں سی آئی اے پولیس لاہور کے 21افسران و اہلکاروں میں قریبا21 لاکھ روپے نقد اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ان افسران و اہلکاروں نے نہ صرف خطرناک ڈاکوؤں اور راہزنوں کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا بلکہ بھاری مال مسروقہ بھی برآمد کیا۔انعامات حاصل کرنے والوں میں سی آئی اے پولیس کے انسپکٹر راشد امین، انسپکٹر عمران یوسف کو ایک لاکھ فی کس اور تعریفی اسناد دی گئیں، سب انسپکٹر حافظ مبشرکو 75ہزار،اے ایس آئی محمد راشداوراے ایس آئی مشتاق احمد کو 50ہزارفی کس،ہیڈ کانسٹیبل نازش حسین کو 40ہزار جبکہ کانسٹیبل صابر علی کو 25ہزار اور سی سی ون دئیے گئے۔

انسپکٹرز محمد علی بٹ اور مقصود حیات کو ایک لاکھ فی کس، اے ایس آئی محمد آصف کو50ہزار، ہیڈ کانسٹیبل خرم شہزاد کو 40ہزار،کانسٹیبل قیصر عباس اورکانسٹیبل خاور حسین کو 25ہزار فی کس اور تعریفی اسناد دی گئیں۔انسپکٹر فاروق اصغر کو ایک لاکھ،سب انسپکٹر زامانت علی،عامر حسین کو75ہزارفی کس، ہیڈ کانسٹیبلان تصورحسین، محمد رضوان کو40ہزارفی کس،کانسٹیبلان محمد اسد،محمد اشرف اور آزاد علی کو 25 ہزار فی کس اور تعریفی اسناد دی گئیں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کے شہداء اور غازیوں کی شجاعت اور لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اورشہریوں کی جان و مال اور عزت کے تحفظ اور ظالم کا ہاتھ روکنے والے پولیس افسران و جوانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button