پاکستانسٹی

لیسکونے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا پلان ترتیب دے دیا۔بورڈ آف ڈائریکٹر حافظ میاں محمد نعمان

لاہور (خبر نگار)
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین بی او ڈی حافظ میاں محمد نعمان نے کی جبکہ لیسکو چیف ایگزیکٹوآفیسر انجینئر شاہد حیدر اور دیگر بورڈ ممبران بھی اجلاس میں شریک تھے۔ بعد ازاں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر حافظ میاں محمد نعمان نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ لیسکومیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صارفین کی سہولت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سحر و افطار اور تراویح کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی سربراہی میں لیسکو ہیڈ کوارٹر میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جہاں چیف ایگزیکٹو اپنی ٹیم کے ہمراہ بجلی کی طلب و رسد کی مانیٹرنگ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام افسران و ملازمین کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صارفین کی شکایات کو فی الفور حل کیا جائے اور صارفین تک اپنی دستیابی کو ہر صورت میں ممکن بنایا جائے۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر حافظ میاں محمد نعمان کا کہنا تھا کہ لیسکو میں نئے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کے حوالے سے پروسیس شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر حافظ میاں محمد نعمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لیسکو میں ملازمت کے لئے2%فیصد ڈس ایبل کوٹہ کی منظوری دی ہے جس کے باعث ایسے مرد و خواتین جو معذور ہیں لیکن معاشرے کے لئے کارآمد فرد کے طور پر کام کر سکیں گے اس کے ساتھ ساتھ ان کا کہنا تھا کہ لیسکو میں تقرر و تبادلے پر پابندی کی منظوری دے دی گئی ہے صرف ڈسپلنری کیسزاور انتظامی بنیادوں پر تبادلہ کیا جاسکے گا۔بورڈ آف ڈائریکٹرزکیجانب سے شالامار باغ اور اسکے اطراف میں انڈر گراؤنڈ کیبلز بچھانے کی منظوری دی گئی ہے۔بورڈ نے بتایا کہ گزشتہ روز لیسکو کے اسٹورز کو بیس لاکھ (2,000,000) میٹرجاری کر دئیے گئے ہیں۔کھلی کچہریوں کے حوالے سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کہنا تھا کہ ان کچہریوں کا انعقاد نیشنل اسمبلی کے حلقوں کی سطح پر بھی کیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button