پاکستانسیاست

جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا احمد جمیل راشد کی بیٹی کی وفات پراظہار تعزیت

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ اوردیگر رہنماں کی نماز جنازہ میں شرکت۔
نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی، ضلعی قائدین سمیت سیاسی، سماجی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت۔
لاہور (خبر نگار) نائب امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور احمد جمیل راشد کی جواں سال بیٹی کی وفات پا گئیں جن کی نماز جنازہ موتیہ پارک فیصل ٹاؤن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مرحومہ کے والد احمد جمیل راشد نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسین، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد، ملک شاہد اسلم، حاجی ریاض الحسن، انجینئر اخلاق احمد، ڈپٹی سیکرٹریز عامر نثار خان، مرزاعبدالرشید، صدرجے آئی یوتھ لاہور جبران بٹ، امیر غربی لاہور عبدالعزیز عابد، صوفی خلیق احمد بٹ سمیت جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین سمیت بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی رہنماؤں اور ورکرز نے شرکت کی۔ نمازہ جنازہ کے بعد امیر جماعت اسلامی پاکستان سرالحق اور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ ودیگر رہنماؤں نے احمد جمیل راشدسے ان کی بیٹی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button