پاکستانکاروبار

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ماہ رمضان میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15روپے فی کلو کمی

لاہور سمیت 27اضلاع میں پولٹری فئیر پرائس شاپس کا قیام

لاہور (خبر نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ لائیوسٹاک نے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں عوام الناس کیلئے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔محکمہ لائیوسٹاک اور پولٹری ٹریڈرایسوسی ایشن کی کوششوں سے فئیر پرائس شاپس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں مرغی کا گوشت عام مارکیٹ سے 15روپے فی کلو سستا ملے گا۔ سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب محمد مسعود انور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کیلئے خاصے سرگرم رہے اور بار ہا پولٹری سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کیں۔ سیکرٹری لائیوسٹاک کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہم پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور عوام الناس کے لیے خوشخبری ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولٹری فئیرپرائس شاپس پر مرغی کا گوشت عام مارکیٹ سے 15روپے فی کلو سستا ملے گا۔اس سلسلے میں لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں 104دوکانوں کو فئیر پرائس شاپس کا درجہ دیا گیا ہے اور لاہور میں ٹاو¿نز کی سطح پر 30پولٹری شاپس قائم کر دی گئی ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ لاہور کے ماڈل بازاروں میں بھی 20فئیر شاپس قائم کی گئی ہیں۔ ان قائم کی گئی فیئر پرائس شاپس کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل (توسیع)ڈاکٹر اقبال شاہد اور پولٹری ٹریڈرایسوسی ایشن کے صدد طارق جاوید نے ٹولنٹن مارکیٹ لاہورمیںکیا۔ اسی طرح صوبہ کے دیگر 27شہروں میں بھی فئیر پرائس شاپس قائم کر دی گئی ہیں جہاں عوام الناس کو مرغی کا گوشت سستے داموں مہیا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button