پاکستان

صدر مملکت نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنز پروفیسر خالد محمود کو تمغہ امتیاز سے نوازا

رعشہ کے جدید طریقہ علاج ڈی بی ایس کے بانی پروفیسر خالد محمود کی خدمات کا اعتراف
پی آئی این ایس کا قیام اور فنکشنل کرنا اُن کی خدمات کا روشن باب ہے
ملک و قوم کیلئے باقی زندگی بھی وقف کرنا میرے لئے اعزاز ہوگا:پروفیسر خالد محمود
اعصابی امراض و رعشہ کیلئے اب بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں:چیئرمین بی او ایم
لاہور(خبر نگار)یوم پاکستان کے موقع پر ملک کے معروف نیورو سرجن کو شعبہ نیورو سرجری میں نئے رحجان متعارف کروانے والے پروفیسر خالد محمود کو تمغہ امتیاز سے نواز گیا ہے،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے سربراہ اور وطن عزیز ہی نہیں بلکہ اس خطے میں رعشہ/پارکنسن کے لئے ڈی بی ایس جیسے جدید طریقہ علاج کے بانی پروفیسر خالد محمود کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں پر وقار تقریب میں تمغہ امتیاز دیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پروفیسر خالد محمود کئی دہائیوں سے پاکستان میں نیورو سرجری کے شعبے سے وابستہ ہیں اور انہوں نے پاکستان ہی نہیں بیرون ملک بھی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ای ڈی پنزپروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کے لئے یہ امر مزید باعث مسرت ہے کہ انہیں 2023میں تمغہ امتیاز ملنے کے علاوہ پنجاب حکومت کی طرف سے گریڈ21میں ترقی دی گئی جو اُن کی کامیابیوں اور قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد دو عشروں سے زائد وطن عزیز میں نیورو سرجری جیسے حساس شعبے میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور اُن کی ان کامیابیوں کو ملکی و غیر ملکی میڈیکل جرنلز اور جریدوں میں سراہا جا چکا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی 29سے زائد تحقیقی دستاویزات شائع ہو چکی ہیں جبکہ وہ کوریا، برطانیہ اور یورپ سمیت مختلف ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے تمغہ امتیاز ملنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے حضور شکر بجا لاتے ہیں اوراپنی باقی زندگی بھی ملک و قوم کے لئے وقف کرنے کو اعزاز سمجھتے ہیں۔
پروفیسرڈاکٹر خالد محمود کوتمغہ امتیاز ملنے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے چیئرمین بورڈا ٓ ف مینجمنٹ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ اس ادارے کے قیام سے لے کر ملک میں دماغی امراض کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے پروفیسر خالد محمود کی خدمات لائق تحسین ہیں۔انہوں نے بلا شبہ اپنے شعبے میں نہ صرف نام کمایا ہے بلکہ وطن عزیز کی خدمت میں بھی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔پروفیسر انجم حبیب وہرہ کا مزید کہنا تھا کہ500بستر کے اس نیورو انسٹی ٹیوٹ کے قیام اور ایک ہی چھت تلے مریضوں کو دماغی امراض کا علاج معالجہ فراہم کرنا پروفیسر خالد محمود کی انتظامی صلاحیتوں کو واضح کرتا ہے جبکہ اس ادارے کو فنکشنل کرنے میں پروفیسر خالد محمود کی خدمات اُن کا روشن باب ہیں جس پر ملک کی میڈیکل کمیونٹی بھی انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

One Comment

  1. This bet type means you often have to pair two legs together to get the odds that an original spread bet would pay out. The reality with teasers is that they are only worth utilizing in football, where there are fewer possessions than in basketball. Awards are another type of NBA futures bet, and they’re granted after the basketball season. Until the prizes are awarded, you can bet on player awards like Most Valuable Player, Rookie of the Year, Defensive Player of the Year, or Sixth Man of the Year. Want to expand your NBA betting to leadership? You can bet on Coach of the Year as well. As quarters betting is a type of wager that is less amateur-friendly, free NBA picks and NBA expert picks for these bets are more difficult to come by. Given the dynamic nature of quarters betting, this bet type also doesn’t lend itself well to pregame NBA predictions tonight.
    https://city-wiki.win/index.php?title=Odds_italy_england
    Indiana Fever vs Connecticut Sun Prediction, 9 8 2023 WNBA Pick, Tips and Odds by Tony Sink – 9 7 2023 RB Demie Sumo-Karngbaye (Karnbay) (NC State Transfer) – Nickname “Shocko” RB Demie Sumo-Karngbaye (Karnbay) (NC State Transfer) – Nickname “Shocko” Marseille vs Ajax 2023-09-16: EPL Soccer free preview, analysis, prediction, odds and pick against the… Only road game they played lousy unbalanced San Diego State offense   Powered by Sports Chat Place | © 2023 Dawn Patrol, LLC. | 21+ Powered by Sports Chat Place | © 2023 Dawn Patrol, LLC. | 21+ Minnesota Lynx vs Chicago Sky Prediction, 9 8 2023 WNBA Pick, Tips and Odds by Josh Schonwald – 9 7 2023 For example, if you purchase a $39.95 package that doesn’t profit, you’ll get a $39.95 credit towards any future purchase(s) on our site. Credits are usually issued within hours of a game’s conclusion, so please allow a few hours for final verification.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button