پاکستان

ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں: سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب محمد مسعود انور

لاہور (خبر نگار)وزیراعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نے ضلع اٹک کا اہم دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے تمام تحصیلوں میں مفت آٹا سیل پوائنٹس پر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ضلعی انتظامی افسران اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور کا کہنا تھا کہ مفت آٹا فراہمی کا یہ ریلیف پیکیج رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام الناس کی سہولت کیلئے شروع کیا گیا ہے جس کے تحت 10 کروڑ افراد میں 53 ارب روپے کا آٹا مفت تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر اہل فرد کو رمضان کے دوران مرحلہ وار آٹے کے تین تھیلے ملیں گے۔ سیکرٹری لائیو سٹاک نے تحصیل حضرو، اٹک اور فتح جنگ کے مختلف آٹا سیل پوائنٹس پر عوام الناس سے انتظامات بارے گفتگو کی اور بذریعہ موبائل رجسٹریشن کے عمل کا خود مشاہدہ بھی کیا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک نے سیل پوائنٹس پر ابتدائی طبی امداد، ریسکیو 1122، شکایات سیل، رہنمائی کاؤنٹرز اور پولٹری فئیر پرائس شاپس کا بھی جائزہ لیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مفت آٹا تقسیم کا طریقہ کار شفاف رکھا جائے تاکہ مستحق افراد کو آٹا فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب مسعود انور نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اٹک راٶ عاطف رضا ،اے ڈی سی جی اٹک عدنان انجم راجہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اٹک ڈاکٹر عبدالحمید،متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگرافسران بھی سیکرٹری لائیو سٹاک کے ہمراہ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button