پاکستان

چکوال میں فری آٹا پوائنٹس کا دورہ

رمضان آٹا پیکیج غریب عوام کے لئے بڑا ریلیف ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر

لاہور (خبر نگار) پنجاب کے وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے سپیشل رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا سکیم کا اجراء کر کے صوبہ میں کم آمدنی والے خاندانوں کو بہت بڑا ریلیف دیا ہے اور حکومتِ پنجاب کے اس فلاحی پیکج کے کماحقہ ثمرات عوام کو فراہم کرنے کے لئے مؤثر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار دورہ چکوال کے موقع پر شہر میں مفت آٹا کے میگا ٹرکنگ پوائنٹ کے معائنہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر نے میگا ٹرکنگ پوائنٹ پر مفت آٹا کے سٹاک ، سٹالز پر آٹا کی تقسیم کے انتظامات اور مفت آٹا کے حصول کے لئے آنے والے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی سمیت تمام تر متعلقہ امور کا تفصیل سے جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر کو ضلع میں سپیشل رمضان پیکج پر عملدرآمد کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہر تحصیل میں قائم مفت آٹا پوائنٹس کی روزانہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ مفت آٹا حاصل کرنے کے اہل کسی بھی فرد کو آٹا کے حصول میں دقت پیش نہ آئے ۔ وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پنجاب کے فراخدلانہ سپیشل رمضان پیکج کی بدولت عوام کو بہت بڑا ریلیف ملا ہے جو حکومتِ پنجاب کی طرف سے عوام کی ہر ممکن فلاح و بہبود کا عملی ثبوت ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سپیشل رمضان پیکج پر عملدرآمد کی متواتر مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی جس کا مقصد حکومت پنجاب کے وضع کردہ طریق کار کے مطابق تمام اہل افراد تک مفت آٹا کی سہولت پہنچانے کو یقینی بنانا ہے #

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button