پاکستانسیاست

جماعت اسلامی انتخابات کے التوا کی بھرپورمذمت کرتی ہے۔

حکمران اپنی بدترین کارکردگی سے خوف زدہ ہوکر الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔
الیکشن کا التوا آئین پاکستان اور عدالت عظمیٰ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ملک میں معاشی بہتری اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے کیلئے بروقت انتخابات وقت کی ضرورت ہے۔
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ اور عبدزالعزیز عابد کا خطاب
لاہو (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے پنجاب میں انتخابات کے التوا کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن کا التوا آئین پاکستان اور عدالت عظمیٰ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ حکمران اپنی بدترین کارکردگی سے خوف زدہ ہوکر الیکشن سے بھاگ رہے ہیں جماعتِ اسلامی ملک بھرمیں قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کا انعقاد ایک ہی دن چاہتی ہے لیکن اس کے لئے الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کااجلاس بلاکر حکمران جماعتوں کو سندھ، بلوچستان اور قومی اسمبلیوں کے انتخابات قبل از وقت کرایے جانے پر آمادہ کرے تاکہ ملک میں سیاسی بحران کا خاتمہ ہو اور اقتصادی دباؤ میں کمی واقع ہو سکے۔ اس کے لئے دو صوبوں اور وفاق میں حکمران جماعتوں کو ملکی مفاد اور استحکام کے لئے اپنی حکومتوں کی قربانی دینا ہو گی۔ حکمرانوں کا انتخابات سے فرار ملک و قوم کے لیے خطرناک نتائج مرتب کرسکتا ہے۔ ملک میں معاشی بہتری اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے کیلئے بروقت انتخابات وقت کی ضرورت ہے۔ تمام سیاسی جمہوری قوتوں کو آئین کے تحفظ، صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے ڈائیلاگ کی میز پر آنا ہوگا۔امیر لاہور نے مزید کہا کہ انتخابات کے التوا پر جماعت اسلامی بھرپور مزاحمت کرے گی۔ جماعت اسلامی کے امیدواران نے لاہور کے 30 حلقوں سے صوبائی اسمبلی کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے ہیں اورانتخابی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدواران اور کارکنان گھر گھرجاکر ووٹرز کو ترازو نشان پر ووٹ کی اپیل کریں گے اور ملک کو معاشی تباہی اور عوام کو معاشی بدحال کرنے والے ظالم حکمرانوں کے خلاف عوامی بیداری پیدا کریں گے۔ ان خیالا ت اظہار انہوں نے پنجاب میں الیکشن ملتوی ہونے پر جماعت اسلامی لاہور کی آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
بعد ازں جماعت اسلامی غربی لاہور کے زیر اہتمام پنجاب میں الیکشن التوا کے خلاف منصورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہر ے کی قیادت امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے کی۔ احتجاجی مظاہرے میں زاہد چشتی قیم زون، یوسف جمال این سی نائب صدر، وقار احمد، سرفراز کھوکھر، محمد جمیل، طارق ضیاء، عمر فاروق، اکرم جھٹ، عاصم خان نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ میں مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ بروقت الیکشن کروائیے جائیں۔ امیر غربی لاہور عبدلعزیز عابد نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے التواء سے متعلق الیکشن کمیشن کا تازہ حکم سراسر غیرآئینی ہے۔ جماعتِ اسلامی اس کے خلاف احتجاج کرتی ہے۔الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کی طے شدہ تاریخ پر الیکشن کرانے سے بھی راہ فرار اختیار کرکے ساری حدیں توڑ دیں۔ حکومت اوراعلی عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متناسب نمائندگی کا طریقہ انتخاب رائج کرنے کے لیے قومی سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی پیدا کی جائے.۔اراکین اسمبلی کی اہلیت جانچنے کے لیے ایک آزاد، خودمختار اور غیرجانبدار کمیشن تشکیل دیا جائے۔قومی مالیاتی کمیشن کے تحت وسائل کی تقسیم کے فارمولے پر نظرثانی اور صوبوں کو ان کا حق دیا جائے۔بلدیاتی انتخابات اور مقامی حکومتوں کے تحفظ کے لیے سیاسی جماعتوں کے اشتراک سے آئین میں نیا باب اور شیڈول شامل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button