لاہور سمیت پوری ڈویژن میں فری آٹا فراہمی کا عمل شفاف طریقہ سے جاری ہے,کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا

لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پوری ڈویژن میں فری آٹا فراہمی کا عمل شفاف طریقہ سے جاری ہے۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے آج کے فری آٹا فراہمی کے اعداد و شمار جاری کردئیے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آج کے دن میں 11:30am تک لاہور ڈویژن میں 55ہزار7سو72 بیگز تقسیم ہو چکے ہیں۔ لاہور میں آج کے دن میں اب تک 19ہزار 9سو 85 فری آٹا بیگز تقسیم ہوچکے ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں 23مارچ کو 2لاکھ 6سو 31 بیگز چوبیس گھنٹے میں تقسیم ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اربن سنٹرز 24گھنٹے کام کریں گے۔زیادہ سے زیادہ لاگ ان کاونٹرز فعال ہوچکے ہیں۔ سپر یوزرز اکاونٹ فعال ہیں۔اہل شہریوں کا صرف نمبر درج ہوگا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کوایڈیشنل کمشنرلاہور محمود احمد ملہی نے آٹا فراہمی اور سنٹرز کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔٭٭

