سٹی
اب تک شہر میں بارش کا جمع نکل چکا ہے۔آج مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ شہر کے تمام انڈرپاسز سے بارشی پانی کا نکاس فوراً ہونا چاہئیے,کمشنر لاہور
لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے لاہور میں بارش کی سبب ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سورنگ پوائنٹس پر ہنگامی مراکز اور ڈسپوزل اسٹیشنز مکمل فعال ہونے چاہئیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا،ایم سی ایل، ایل ڈی اے کی ٹیمیں تیار رہیں۔ فوری رسپانس دیا جائے۔کمشنر لاہورنے کہا کہ اب تک شہر میں بارش کا جمع نکل چکا ہے۔آج مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ شہر کے تمام انڈرپاسز سے بارشی پانی کا نکاس فوراً ہونا چاہئیے۔ موٹرز آن رکھیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر کے نشیبی علاقوں میں نکاسئی آب مشینری اور افرادی وسائل دستیاب رکھیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اے سیز اور واسا ڈائریکٹرز فیلڈ میں موجود رہیں۔ محکمہ موسمیات سے رابطہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ فری آٹا فراہمی پوائنٹس پر شہریوں کو بارش کی وجہ سے کوئی مسئلہ پیش نہیں آنا چاہئیے۔٭٭