لاہور (خبرنگار)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسزلا ہور میں ایک ہفتہ سے جاری دسویں سپرنگ فیسٹیول2023 کی اختتامی تقریب کا انعقاد سٹی کیمپس لا ہور کے مین لان میںہوا ۔جس کی صدارت وا ئس چانسلر ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی/ویٹر نری یونیورسٹی کے صا بق ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر سرور خان نے کی اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعا می ٹرافیاں تقسیم کیںجبکہ دیگر اہم شخصیا ت میںسندھ ایگریکلچر ٹنڈو جام یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر عبدللہ اریجو، پرنسپل آفیسر سٹو ڈنٹس افیئرپروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف ،(ایکٹنگ) سینئر ٹیو ٹر یواس ڈاکٹر محمد اُ نیب کے علاوہ طلبا و طالبات اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سپرنگ فیسٹیول 2023 میںانسٹی ٹیو ٹ آف فارما سوٹیکل سائنسز نے مجموعی طور پر پہلی، شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ہیومن نیوٹریشن نے دوسری جبکہ انسٹی ٹیو ٹ آف با ئیو کیمسٹری اینڈ با ئیو ٹیکنا لو جی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اُس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سرور خان نے جشن بہاراں کے مختلف مقابلوں میں بھرپور انداز میں حصہ لینے پر طلبہ کی تعریف کی اور کہا کہ اس قسم کے مقابلوں میں شرکت طلبہ کی کردار سازی اور سماجی تربیت کے لیئے انتہا ئی ضروری ہے۔قبل ازیں ہفت روزہ جشن بہاراں فیسٹیول کے دوران مختلف مقابلو ں کا انعقاد ہوا جن میں نعت ، قرات، آذان، پوسٹر/ ما ڈل، پھولوں کی سجاوٹ، کوئز ، ڈرامہ، شار ٹ فلم ، بیت با زی، میوزک، فو ٹو گرا فی ، کیلیگرا فی، خا کہ بنا نے، پھو لو ں کی سجا وٹ، اردو اور انگریزی نظم، ما سٹر آرٹ، پینٹنگ،سٹینڈ اپ کامیڈی اور فن فیئر کے مقا بلے شا مل ہیں۔