پاکستانتعلیمسٹیصحت

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 32واں سینڈیکیٹ اجلاس

پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھانے کی بنیادی ضرورت ہے سرگنگارام ہسپتال کے مدراینڈچائلڈبلاک کی تکمیل کیلئے ہر قسم کے فنڈزفراہم کئے جائیں گے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم

لاہور(خبر نگار) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 32واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،ایڈیشنل سیکرٹری فنانس محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل
ایجوکیشن شاہدہ فرخ،ایڈیشنل سیکرٹری فنانس،پرووائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرکامران،رجسٹرارپروفیسرمحمد ندیم،آل عمران،ڈاکٹرحسین جعفری،ایم ایس سرگنگارام ہسپتال ڈاکٹراطہر،ایم ایس شاہدرہ ڈاکٹرعامرسلیم،ایم ایس مزنگ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر احسن اعوان،پرنسپل نرسنگ سرگنگارام ہسپتال بلقیس اختر،خزانچی پروفیسرعبدالحمید،ڈاکٹراعجازشیخ ودیگرسینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔رجسٹراریونیورسٹی نے اجلاس کے دوران اکیڈمک کونسل،ایچ آر میٹنگ اور فنانس اینڈپلاننگ کمیٹی سے متعلقہ سینڈیکیٹ ایجنڈاکے مندرجات پیش کئے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر 31ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کردی۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کو سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے امدادی کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مدراینڈچائلڈبلاک کادورہ بھی کیااور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر انتظامیہ کی کاوش کو سراہا۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ہارڈوئیرانجینئراور اسسٹنٹ آڈیٹرآفیسرکے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور سرگنگارام ہسپتال میں ریگولرمنظورشدہ سیٹوں پر فرائض سرانجام دینے والے ملازمین کے کنٹریکٹ میں چھ ماہ کی توسیع کے علاوہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر QEC،اسسٹنٹ پروگرامر اور سٹورآفیسرکے کنٹریکٹ میں بھی چھ ماہ کی توسیع کردی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ کیلئے ایسوسی ایٹ پروفیسرکی سیٹ کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل کیلئے کینٹینزاور دوکانوں کے رینٹل کے دورانیہ کی مشروط منظوری دے دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران سرگنگارام ہسپتال کے سالانہ پروکیورمنٹ پلان کی منظوری کے علاوہ سرگنگارام ہسپتال کی سکیورٹی سروسزکے کنٹریکٹ کی منظوری بھی دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران مدراینڈچائلڈبلاک کی تکمیل کیلئے مزیدفنڈزکی منظوری دے دی گئی اور زیرتعمیرمدراینڈچائلڈبلاک کیلئے کنسلٹنسی سروسزکی بھ منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران سرگنگارام ہسپتال کی ایم آرآئی مشین کی دیکھ بھال کیلئے اگلے تین سال کے کنٹریکٹ کی منظوری اور سرگنگارام ہسپتال میں ماڈل فارمیسی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھانے کی بنیادی ضرورت ہے۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے گرلزہاسٹل کی کنٹینزپربھی خاتون ورکرزفرائض سرانجام دیں گی۔ سرگنگارام ہسپتال کے نیوروسرجری وارڈمیں آئے کسی مریض کو دوسرے ہسپتال میں ریفرنہیں کیاجاتا۔نگران صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ سرگنگارام ہسپتال کے مدراینڈچائلڈبلاک کی تکمیل کیلئے ہر قسم کے فنڈزفراہم کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر صحت نے وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل کو سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔صوبائی وزیر صحت نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو فوری طورپرنیوزلیٹرکے اجراء کی ہدایت بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button