پاکستانسٹیکاروبار

آل پاکستان سٹیل ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے محکمہ ماحولیات کے خلاف احتجاج

آل پاکستان سٹیل ملز ایسوسی ایشن نے پیر کے دن انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے محکمانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پر صدر آل پاکستان سٹیل ملز ٹریڈرز ایسوسی ایشن طیب محمود، چیئرمین آل پاکستان سمال سٹیل ری رولنگ ملز ایسوسی ایشن شیر علی گجر، صدر امجد علی، سیکریٹری محمد کامران ، چیئرمین راوی انڈسٹریل اونر اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن انعام الحق بٹ ، ایگزیکٹو ممبران حافظ عثمان، اس موقع پر موجود تھے۔شرکا نے یہ مطالبہ کیا کہ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ ماحولیاتی آلودگی کے نام پر سٹیل ملز کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کرکے اس سیکٹر کو بھاری جرمانے عائد کررہا ہے اور سیل کررہا ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سٹیل سیکٹر کو ڈی جی انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی جانے والی کاروائیوں کا نوٹس لے۔ اس موقع پر صدر لاہور چیمبر کاشف انور اور نائب صدر عدنان خالد بٹ نے احتجاج کرنے والوں سے ملاقات کی اور ان کے مطالبات ایوانوں تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر ان کا اپنا پلیٹ فارم ہے اور تاجروں کی آواز ہمیشہ بلند کرتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button