سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کی ہدایت پر سپیشل سیکرٹری آپریشنزمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن شعیب جدون کے زیراہتمام کھلی کچہری کا انعقادکاانعقادکیاگیا جس موقع پر سائلین نے سپیشل سیکرٹری صحت شعیب جدون کو درخواستیں پیش کیں۔ شعیب جدون نے سائلین کی درخوستوں پرموقع پر احکامات جاری کئے۔ سپیشل سیکرٹری آپریشنزشعیب جدون نے اس موفع پرکہاکہ محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں کھلی کچہری کے ذریعے سائلین کی درخواستوں پرروزانہ کی بنیادپر ترجیحی بنیادوں پرشنوائی کی جارہی ہے۔ محکمہ میں تمام افسران کو سائلین کی درخوستوں پر فوری عملدرآمدکرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں سائلین کی درخواستوں پرپراسیس کو تیزکردیاگیاہے۔ سائلین کی درخواستوں پر فوری فیصلے کئے جارہے ہیں۔ متعلقہ افسران کو درخواستوں پر اسی دن پراسیس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کسی سائل کی درخواست پر تاخیری حربے برداشت نہیں کریں گے۔ سائلین کی درخواستوں پر سوفیصدمیرٹ کو یقینی بنایاجائے گا۔ درخواستوں پر فوری عملدرآمدسائلین کا بنیادی حق ہے۔ سائلین کولمبی قطاروں میں کھڑارکھنے کی بجائے روزانہ کھلی کچہری کے ذریعے درخواستوں پر ترجیحی بنیادوں پر شنوائی کوترجیح دی جارہی ہے۔سائلین کو محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں کسی مشکل کا سامنانہیں کرناپڑے گا۔ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں سائلین کی درخواستوں کو روزانہ کی بنیاد پرنمٹایاجارہاہے۔
Related Articles
Check Also
Close