تعلیمسٹی

پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کا 20واں یوم تاسیس

لاہور (خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام 20ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں پرنسپل ڈاکٹر احمد منیب مہتا، فیکلٹی ممبران، انتظامی عملہ اور طلبائوطالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر مہتا نے پروفیسر ڈاکٹر خواجہ امجد سعید (مرحوم)کی کالج کے قیام کے لیے کی جانے والی انتھک کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کالج میں مزید علمی و تحقیقی کلچر کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیکلٹی ممبران اور عملہ بانی پرنسپل اور یونیورسٹی کے پیش کردہ ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کردار ادا کرتے رہیںگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button