سٹی

لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کو سنٹر آف ایکسیلینس بنانے کی کی جانب محکمہ بلدیات کا اہم قدم

لالہ موسٰی اکیڈمی میں آئی ٹی ،ریسرچ سنٹر ،ای لائبریری ،واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری ،کانفرنس ہال اور ٹریننگ رومز قائم کیے جائیں گے۔سیکرٹری بلدیات

لاہور (خبرنگار)سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کو سنٹر آف ایکسیلینس بنانے کی کی جانب محکمہ بلدیات نے اہم قدم اٹھایا ہے اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ کی اپ گریڈیشن کے لیے 55کروڑ کا منصوبہ منظور کر لیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ 55کروڑ کی لاگت سے آئی ٹی سنٹر ،ریسرچ سنٹر ،ای لائبریری ،کانفرنس ہال ،ٹریننگ رومز قائم کیے جائیں گے علاؤہ ازیں اکیڈمی میں سولر سسٹم نصب کرکے بجلی کے بل کی مد میں آنے والے اخراجات میں کمی کی جائے گی۔ واٹر کوالٹی ٹیسٹنگ لیب کا قیام بھی اس منصوبے میں شامل ہے ۔سیکرٹری بلدیات نے منصوبہ کی بروقت تکمیل کے لیے پسپ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں پی اینڈ ڈی کے پچاسویں اجلاس میں لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی گئی ہے۔55کروڑ کی لاگت کے اس منصوبے سے اکیڈمی میں جدید کمپیوٹرز اور فرنیچر بھی رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق اکیڈمی کو اعلٰی معیار کا ادارہ بنایا جائے گا جس میں لوکل گورنمنٹ کے افسران اور منتخب نمائندوں کی تربیت کی جائے گی تاکہ میونسپل سروسز کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے اور اس منصوبہ کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button